ارشد صاحب 25 سال کے بعد کینیڈا سے وطن واپس آئے تو انہوں نے اپنے بچپن کے دوست محمود کو فون کیا اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:یار محمود تم مجھے اپنا رہائشی موجود پتہ تو بتاؤ؟؟؟ "محمود صاحب نے جواب دیا: تم حیدری پہنچ کر پان والی دوکان کے برابر میں 70 نمبر کی بلڈنگ میں جا کر کہنی سے بیل بجانا تو میں اپنے فلیٹ سے ہی بٹن دبا کر باہر کا دروازہ کھول دوں گا۔ پھر تم لفٹ پر چڑھ کر اپنی کہنی سے 11 نمبر کا بٹن دبانا۔ اور جب تم گیارہویں منزل پر پہنچ جاؤ تو پھر داہنی طرف کے دروازے کی گھنٹی اپنی کہنی سے دبانا تو میں دروازہ کھول دوں گا۔ "ارشد صاحب: وہ تو ٹھیک ہے مگر کہنی سے بار بار بٹن دبانے کا آخر کیا مقصد ہے؟؟؟؟ محمود صاحب: " مولا خوش رکھے۔کی گل خالی ہتھ انا جے۔۔۔