*وُہ رِشتے کبھی نہیں ٹُوٹتے جِن میں دونوں طرف نبھانے کی چاہت ہو، اور رِشتے صِرف خُون سے نہیں ہوتے، تجربہ بتاتا ہے کہ اکثر اِنسانی رِشتے خُونی رِشتوں سے بھی بہتر ثابِت ہوتے ہیں، کوشِش ہونی چاہیئے زِندگی کا ہر لمحہ اپنی طرف سے سب کے ساتھ اچھے سے اچھا گُزرے، کیُونکہ زِندگی نہیں رہتی، اچھی یادیں ہمیشہ زِندہ رہتی ہیں۔*
جاہ بجا دل کو لگانے سے کہاں بھولے گا۔۔ ہم کو وہ شخص بُھلانے سے کہاں بھولے گا۔۔ یہ سچ ہے کہ وہ کئی دِنوں سے یاد نہیں آیا۔۔ وہ فقط یاد نہ آنے سے کہاں بھولے گا۔۔
مجھ سے میرا حال پوچھتے ہیں تیرا نام لے کر۔۔ لوگ تھکتے کیوں نہیں ہیں میرا امتحان لے کر۔۔ یا رب تیرے ہاتھ میں ہے میری لکیروں کا فیصلہ ۔۔ تُو کر دے فیصلہ اب میری جان لے کر۔۔
مجھے پنجرے میں قید سا اِک پرندہ کرتا ہے۔۔ کوئی ہے جو مجھے روز شرمندہ کرتا ہے۔۔ میرے ناسور زخموں کو بھلے میں بھول جاؤں پر۔۔ تیزاب اُس کی باتوں کا اُنہیں پھر زندہ کرتا ہے۔۔