من پسند انسان کا کوئی متبادل نہیں ہوتا۔۔
خواہ وہ من پسند انسان آپ کے تصور میں ہو یا حقیقت میں۔۔
کبھی کبھی مجھے دٌنیا کا سب سے مٌشکل کام مٌسکرانا لگتا ہے۔۔
زندگی فرض ہے تبھی تو نبھا رہے ہیں۔۔
نفل ہوتی تو کب کی چھوڑ دی ہوتی۔۔
مُرشد مُحبتوں میں شادیاں کہاں ہوتی ہیں۔۔
مُرشد مُحبتوں میں تو جنازے اُٹھا کرتے ہیں۔۔
بدنصیبی کی ہزار قٍسمیں ہیں۔۔
سب سے بڑی تیرے بغیر جینا ہے۔۔
ہمارے بعد بھی شامیں بہت حسین ہوں گی۔۔
ہمارے بعد مگر دل نہیں لگے گا آپ کا۔۔
قبر کے خوف سے ڈراتی رہتی ہے مجھے۔۔
میری ماں کو ڈر ہے میں خودکشی نہ کر لوں۔۔
تیرے ہاتھوں کے سنوارے ہوئے بالوں کا۔۔
آ دیکھ میں نے کیا حال بنا رکھا ہے۔۔

محبت کا قصہ نہ پوچھو ہم سے۔۔
محبت کی دٌنیا میں ہم وفات پا چٌکے ہیں۔۔
میری آنکھوں میں بھر گیا ہے وہی۔۔
ہاں وہی جس سے دل نہیں بھرتا۔۔



میں ہنس کر اپنے ہر درد کا جنازہ نکالتی ہوں۔۔
مجھ کو پسند ہے خود کو تکلیف دیتے رہنا۔۔
انا کی بات ہے تو پھر میں کچھ اِس طرح کی ہوں۔۔
بہت کچھ چھوڑ آئی ہوں،بہت کچھ چھوڑ سکتی ہوں۔۔
محبت آپ سے ہونی تھی سو ہو گئی۔۔
نصیحت چھوڑیے۔۔
ساتھ دیجئیے۔۔
دعا کیجئیے
ماہرِ نفسیات کہتے ہیں کہ ؛ اگر کوئی آپ کو اہمیت دینا چھوڑ دے تو آپ بھی شِکایت کرنا چھوڑ دیں اور خاموشی اختیار کر لیں ، یاد رہے کہ ؛ ہر وقت دستیاب رہنا ، پیچھے پڑے رہنا ،اور ہر وقت کی شکایتیں آپ کی اہمیت کو گھٹاتی جاتی ہیں ، اور پھر بھیک میں خیرات ملتی ہے ، مقام ، مرتبہ ، عزت اور مُحبت نہیں_"
جی میں آتا ہے اِک بار تو چیخوں ایسے مٌرشد۔۔
ساری دّنیا کو خبر ہو کہ میں نے تجھے کھویا ہے۔۔
اپنی دید سے مجھے وہ عمر بھر ترسائے گا۔۔۔
اِس بات پہ میری آنکھوں نے خودکشی کر لی۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain