اللہ آسمانوں اور زمینوں کو روشن کرنے والا ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق ہو جس میں چراغ ہے، وہ چراغ ایک فانوس میں ہے، وہ فانوس گویا ایک موتی کی طرح چمکتا ہوا ستارہ ہے جو زیتون کے برکت والے درخت سے روشن ہوتا ہے جو نہ مشرق والا ہے اور نہ مغرب والاہے۔ قریب ہے کہ اس کا تیل بھڑک اٹھے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے۔ نور پر نور ہے، اللہ اپنے نور کی راہ دکھاتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ لوگوں کیلئے مثالیں بیان فرماتا ہے اور اللہ ہر شے کو خوب جاننے والا ہے۔
ہر مشکل کا حل مل جاتا ہے
جب قرآن دل سے پڑھا جاتا ہے
اگر آپ نماز پڑھتے ہیں ، دعائیں مانگتے ہیں ، قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں
اور حمدوثنا کی تسبیحات پڑھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہےکہ "اللّٰــــــہ رب العزت کو آپ سے محبت ہے" اسی لئے وہ آپ کی زبان سے بار بار اپنا نام سننا پسند فرمارہا ہے۔ اس نعمت کی قدر کیجئے اوراس محبت کو نظر انداز نہ کیجئے .... اللّٰــــــہ سے جڑے رہیں اسی سے مانگیں اور اسی سے توقع رکھیں اللّٰه محبت ہے "رب سے جڑنے کا سفر بہت حسین ہے"
سادگی میں رہنے والی خود پسند شہزادی ہوں میں
میں نے عمر کے اس حصے میں ازیت جھیلی ہے
جس حصے میں لوگ سنہرے خواب دیکھتے ہیں
سردیوں کی خوبصورتی تو یہ ہے کہ
اذان کی آواز صاف سنائی دیتی ہے
وقت سے پہلے حادثوں سے لڑی ہوں
میں اپنی عمر سے کہی سال بڑی ہوں
اور میں راضی ہوں
اس پر جو میرے اللہ کی چاہت ہے
درد سہنے میں کمال رکھتی تھی
سواۓ خود کے وہ سب کا خیال رکھتی تھی
ہاں وہ نازوں سے پلی ماما کی لاڈلی گڑیا
جانے کیسا حوصلہ بے مثال رکھتی تھی
لب پہ آتی نہ تھی کبھی حرف شکایت
وہ ویران آنکھوں میں لاکھوں سوال رکھتی تھی
آنکھ نم تھی لبوں پہ تھا تبسم اسکے
جانے کیسے وہ اتنا ضبط کمال رکھتی تھی
دل میں درد کا سمندر لے کر
جانے آنسو کہاں رکھتی تھی
بے چین شہر کی وہ پر سکون لڑکی
رسم دنیا کا کتنا خیال رکھتی تھی
امل
مجھے اپنی پرانی چیزوں سے بہت محبت ہے
مجھے نئے رنگوں میں ڈلنا نہیں آتا
میری دعائیں خاموش سی ہوتی ہے
لوگ کہتے ہیں مجھے کسی بات کا فرق نہیں پڑتا
مجھے بھی کسی کو وضاحت دینی نہیں آتی
لوگ میری اس بات کو میری انا بھی سمجھتے ہیں
لیکن معذرت مجھے خدا کے سوا کسی کے آگے جھکنا نہیں آتا
اللَّهُمَّ صَلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَاصَلَّیْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِیمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِیمَ إِنَّكَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ❤
کتنا سکون دیتی ہے نہ یہ آیت
اللہ نے فرمایا
"ڈرو نہیں میں تمھارے ساتھ ہوں
سن بھی رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں "
فردوسِ بریں ڪے پُر ڪیف نظاروں ڪی قسم....
چشمِ ڪائنات نے دیڪھا نہ "مُحَمَّدُﷺ" جیسا...
💞خَاتَمُ النَّبِيِّينَ
مُحَمَّد ﷺ
اب تو خود میں اتنا اُلجھ گئی ہوں کہ کہیں مُوجود ہو کر بھی مُوجود نہیں ہوں میں، گھنٹوں بولوں بھی تو اندر سے چُپ ہوں میں، آنکھیں خشک ہیں مگر اندر ہی اندر روتی ہوں میں، غم بھی کوئی نہیں اور خُوش بھی نہیں ہوں میں، مر بھی گئی ہوں اور زندہ بھی ہوں
تعجُب یہ نہیں کہ زمانہ سے ناراض ہوں میں
بےبسی یہ ہے کہ خُود سے پریشان ہوں میں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain