القرآن - سورۃ نمبر 93 الضحى آیت نمبر 6-11 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے کیا اس نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا، پھر (تمہیں) ٹھکانا دیا ؟ ۞ اور تمہیں راستے سے ناواقف پایا تو راستہ دکھایا ۞ اور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا۔ ۞ اب جو یتیم ہے تم اس پر سختی مت کرنا۔ ۞ اور جو سوال کرنے والا ہو، اسے جھڑکنا نہیں۔ ۞ اور جو تمہارے پروردگار کی نعمت ہے اس کا تذکرہ کرتے رہنا۔۞ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 93 الضحى آیت نمبر 1-5 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (اے پیغمبر) قسم ہے چڑھتے دن کی روشنی کی۔ ۞ اور رات کی جب اس کا اندھیرا بیٹھ جائے۔ ۞ کہ تمہارے پروردگار نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے۔ ۞ اور یقینا آگے آنے والے حالات تمہارے لیے پہلے حالات سے بہتر ہیں۔ ۞ اور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا اتنا دے گا کہ تم خوش ہوجاؤ گے۔ ۞
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain