سمجھ نہیں آتی جن دوستوں کے لیے ہم ہر وقت avalible ہوتے ہیں۔ انھیں ہمیشہ ہمیں چھوڑ کر دنیا کے دھکے کھانے کے بعد ہی ہماری قدر کیوں ہوتی ہے۔ A FRIEND IN NEED IS A FRIEND INDEED.
جب آنحضرت ﷺ نے پہلی بار اپنے خاندان کے لوگوں کو صفا پہاڑ پر جمع فرما کر ان کو اسلام کی دعوت دی تو ابو لہب نے یہ جملہ کہا تھا کہ : تبا لک ألھذا جمعتنا : یعنی بربادی ہو تمہاری کیا اس کام کے لئے تم نے ہمیں جمع کیا تھا، اس کے جواب میں یہ سورت نازل ہوئی، اور اس میں پہلے تو ابولہب کو بددعا دی گئی ہے کہ بربادی (معاذاللہ) نبی کریم ﷺ کی نہیں ہے بلکہ ہاتھ ابو لہب کے برباد ہوں (عربی محاورہ میں ہاتھوں کی بربادی کا مطلب انسان کی بربادی ہوتا ہے) پھر فرمایا گیا ہے کہ وہ بربادی ہو ہی گئی یعنی اس کی بربادی اتنی یقین
آسان قرآن - سورۃ نمبر 111 المسد آیت نمبر 1 ترجمہ: ہاتھ ابولہب کے برباد ہوں، اور وہ خود برباد ہوچکا ہے۔ (1) تفسیر: 1: ابو لہب حضور اقدس ﷺ کا ایک چچا تھا جو آپ کی دعوت اسلام کے بعد آپ کا دشمن ہوگیا تھا اور طرح طرح سے آپ کو تکلیف پہنچاتا تھا،
قرآن وہ ہے جو سوئے ہوئے دلوں کو جگا دیتا ہے۔ قرآن کا ہر لفظ اللہ پاک کی پاکی بیان کرتا ہے۔ قرآن پڑھیے سمجھ کر پڑھیے چاہے روز صرف ایک آیت ہی کیوں نہ پڑھی جائے۔
القرآن - سورۃ نمبر 111 المسد آیت نمبر 1-5 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ہاتھ ابولہب کے برباد ہوں، اور وہ خود برباد ہوچکا ہے۔ ۞ اس کی دولت اور اس نے جو کمائی کی تھی وہ اس کے کچھ کام نہیں آئی۔ ۞ وہ بھڑکتے شعلوں والی آگ میں داخل ہوگا۔ ۞ اور اس کی بیوی بھی لکڑیاں ڈھوتی ہوئی۔ ۞ اپنی گردن میں مونجھ کی رسی لیے ہوئے۔۞ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 112 الإخلاص آیت نمبر 1-4 شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے کہہ دو : بات یہ ہے کہ اللہ ہر لحاظ سے ایک ہے۔ ۞ اللہ ہی ایسا ہے کہ سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔ ۞ نہ اس کی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔ ۞ اور اس کے جوڑ کا کوئی نہیں۔۞ ؏