اس نے دور رہنے کا مشورہ بھی لکھاہے ساتھ ہی محبت کاواسطہ بھی لکھاہے اس نے یہ بھی لکھاہےمیرےگھر نہیں آنا صاف صاف لفظوں میں راستہ بھی لکھاہے کچھ حروف لکھےہیں ضبط کی نصیحت میں کچھ حروف میں اس نے حوصلہ بھی لکھا ہے شکریہ بھی لکھاہے دل سے یاد کرنے کا دل سے دل کاہے کتنا فاصلہ بھی لکھاہے
لاکھ شکست کھائی مگر آبدیدہ نہیں ہوا!!!! میں اتنے برس کا ہوکر بھی سنجیدہ نہیں ہوا مجھ کو رہا ملال اور ملال بھی عمر بھر!!!!!! میں کیوں کسی بھی شخص کا پسندیدہ نہیں ہوا ۔