https://www.facebook.com/share/v/1ZJDGZDJjt/ ابرار الحق کا کیا زبردست، شاندار اور جاندار ترانہ ہے ۔۔ عرصہ بعد انہوں نے اپنی آواز کا جو جوہر دکھایا ہے بڑا ہی شاندار مزہ آگیا سن کر ۔۔
سارے اعداد و شمار آپ کی پوروں پہ نثار قیمتِ دل کا بس اک بار اعادہ کرنا آپ کی آنکھوں کے ہوتے ہوئے محفل میں مزید کیا تقاضائے رم و ساغر و بادہ کرنا ❤️ نیلوفر افضل
پرانی چیز ہیں کچھ دیکھ بھال رکھیے گا ہر ایک رت میں تعلق بحال رکھیے گا کسی بھی چیز کی قیمت طلب میں ہوتی ہے بغیر مانگے ملی ہوں سنبھال رکھیے گا ہم اپنا حصہ نہیں چھوڑتے کسی صورت ہمارے آنے سے پہلے نکال رکھیے گا میں لفظ ہجر کہیں پڑھ بھی لوں تو ڈرتی ہوں مریض وہم ہوں میرا خیال رکھیے گا، فدا بخاری
گَلی کے موڑ پہ، بچّوں کے ایک جمگھٹ میں کِسی نے درد بَھری لَے میں ماہیا گایا مُجھے کِسی سے مُحبّت نہیں، مگر اے دِل یہ کیا ہُوا کہ تُو بے اختیار بھر آیا ’’احمد ندیم قاسمی‘‘
مجھے لگتا تھا کہ میں دنیا کی سب سے عجیب انسان ہوں، لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں اتنے لوگ ہیں، ضرور کوئی نہ کوئی ایسا ہوگا جو میری طرح ہی عجیب محسوس کرتا ہو، اور ویسے ہی ٹوٹا پھوٹا ہو جیسے میں ہوں۔ ➖فریدا کہلو❤️