ہم سب نے کسی نہ کسی حادثے کے بعد لوگوں پر بھروسا کرنا چھوڑ دیا ہے، پہلے ہم جلدی مان جاتے تھے، اب ہر بات پر شک سا ہوتا ہے، پہلے آنکھوں میں سچ ڈھونڈتے تھےاب چہروں کے پیچھے نیتیں دیکھتے ہیں، زندگی نے بس ایک سبق سکھایا ہے کہ ہر مسکراہٹ مخلص نہیں ہوتی اور ہر اپنا ہمیشہ اپنا نہیں رہتا
یہ جو لوگ کہتے ہیں ناں۔۔۔` I can feel your pain `بالکل غلط کہتے ہیں۔۔۔` I don't agree with them کیونکہ اپنی تکلیف تو اپنی ہی ہوتی ہے... اور اس تکلیف کو تو کوئی مر کر بھی محسوس نہیں کر سکتا کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں
اپنوں کی آنکھوں میں جب غداری کی جھلک دیکھی، تو احتیاط کا ہنر سیکھا۔ جن سے محبت کی، ان کی نظروں میں جب بے دردی دیکھی، تو خاموشی اختیار کرنا سیکھا۔ دوست کہلانے والوں کے ہاتھوں بے وفائی کا زخم کھایا، تو رخصت ہونے کا ہنر اپنایا۔