وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا
کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
: راجیندر منچندا بانیؔ
ستم یہ ہے وہ کبھی بھول کر نہیں آیا
تمام عمر رہا جس کا انتظار مجھے
: عاجزؔ ماتوی
اپنی ہی ٹہنیاں
بوجھ جان لیں تو پھر
نامراد پتوں کا
زرد ہونا بنتا ہے
سرد ہونا بنتا ہے
آ پیا!! ان نینن میں!! میں پلک ڈھانپ توہے لُوں
نہ میں دیکھوں غیر کو، نہ توہے دیکھن دوں
شاہ عبداللطیف بھٹائی رح
جیہڑے محرم راز حقیقتاں دے
او رازِ حقیقت کھول دے نئیں
جنہاں نئیں ویکھیا او کرن گلاں
جنہاں ویکھ لیا او تے بول دے نئیں
میں زمانے بھر کی حیرت کا تمنّائی بنا
خود بنا اپنا تماشہ خود تماشائی بنا
احساس کی دیوار گرا دی ہے چلا جا
جانے کے لیے یار جگہ دی ہے چلا جا
دنیا تو چلو غیر تھی شکوہ نہیں اس سے
تو نے بھی تو اوقات دکھا دی ہے چلا جا
تا کوئی بہانہ ترے پیروں سے نہ لپٹے
دیوار سے تصویر ہٹا دی ہے چلا جا
یک طرفہ محبت کا خسارا ہے مقدر
تجھ خواب کی تعبیر بتا دی ہے چلا جا
اے موم بدن تیرا گزارا نہیں ممکن
یہ آگ میں جلتی ہوئی وادی ہے چلا جا
: شوزیب کاشرؔ
کہانی ختم ہوئی۔۔۔
اب وقت ہے الوداع کہنے کا۔۔۔۔
بتا رہا ہے جھٹکنا تری کلائی کا
ذرا بھی رنج نہیں ہے تجھے جدائی کا
✍️ : اظہر فراغؔ
الوداع کی آواز سننا
کسی بارودی سرنگ پہ پاوں رکھ دینے جیسا ہے
اس کے بعد وہاں سے
انسان ایک بھی قدم آگے نہیں بڑھا سکتا
نسیم خان
🤲
"اے رب،
میرا دل تھک گیا ہے، بوجھ سے بھرا ہے۔
مجھے اپنی محبت میں لپیٹ لے،
مجھے وہ سکون دے جو دنیا نہیں دے سکی۔
میری اصل پہچان تیری بنائی ہوئی ہے،
تو نے مجھے ویسا بنایا جیسا میں ہوں۔
میری روح غلط نہیں،
میری حقیقت گناہ نہیں۔
اے رب،
جس درد کو میں برسوں سے اٹھا رہی ہوں،
اسے ہلکا کر دے۔
میری تنہائی کو اپنی قربت سے بھر دے۔
اور مجھے یہ یقین دے
کہ میں جیسی ہوں، ویسی ہی تیری تخلیق کا کمال ہوں۔
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے
ورنہ ہم کو بھی تمنّا تھی کہ چاہے جاتے
" ایک نسل کی جہالت دوسری نسل کی روایت اور پھر تیسری نسل کا عقیدہ بن جاتی ہے "
عربی کہاوت
"تم لوگ اس لئے غریب ہو کیونکہ جب بارش ہوتی ہے تو
بجائے فصل اگانے کی تدابیر کے تم لوگ جنسی میل ملاپ میں لگ جاتے ہو۔"
~رابرٹ موگابے
ہماری تاثیر کو اتنا بھی نہ کم تر جانیں
روح تک آپ کے سرکار ، اتر جائیں گے۔
یااللہ مجھے غموں کی گہرائیوں سے نکال،
مایوسی کی دھند کو چھٹا دے، اور گناہوں کے بوجھ سے ہلکا کر دے۔یا کریم! میرا دل سکون پائے،میری راہیں روشن ہوں،اور میرا انجام تیری رحمت میں ہو۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain