Damadam.pk
Annuu007's posts | Damadam

Annuu007's posts:

Annuu007
 

میں نے کسی کو کبھی دُور نہیں کیا،جس جس کا دل بھرتا گیا وہ چھوڑتا گیا!!!

Annuu007
 

میں نے کسی کو کبھی دُور نہیں کیا،جس جس کا دل بھرتا گیا وہ چھوڑتا گیا!!!

Annuu007
 

میں نے کسی کو کبھی دُور نہیں کیا،جس جس کا دل بھرتا گیا وہ چھوڑتا گیا!!!

Annuu007
 

میں نے کسی کو کبھی دُور نہیں کیا،جس جس کا دل بھرتا گیا وہ چھوڑتا گیا!!!

Annuu007
 

ہُوا سُکوں بھی مُیسّر تو اضطراب رہا
دلِ خراب ہمیشہ دلِ خراب رہا __ 🖤
سلیم احمد

Annuu007
 

آنکھوں کو بھی لے ڈُوبا ، یہ دِل کا پاگل پن
آتے جاتے جو مِلتا ھے ، تم سا لگتا ھے ❤️
قیصر الجعفری

Annuu007
 

میں نے دھڑکن باندھی تھی اِک گٹھڑی میں
کھولے گا وہ جب سامان تو سمجھے گا
ہم نے اُس کی خاطر کیا کیا بیچ دیا
مشکل ہو گی جب آسان تو سمجھے گا
عاطف جاوید عاطف

Annuu007
 

اک تیزی منزل سے آگے لے جاتی ہے
پھر سے دنیا گھوم کے آنا پڑ جاتا ہے
کچھ قبروں کو پھول ترستے رہ جاتے ہیں
کچھ خوابوں کو روز بھلانا پڑ جاتا ہے
نام کمانا تو پھر بھی آساں لگتا ہے
مت پوچھو جب رزق کمانا پڑ جاتا ہے
علی ادراک

Annuu007
 

پہلے لوگوں کو سخن ذاد کیا جاتا ہے
پھر بھرے شہر کو نقاد کیا جاتا ہے
شکر کرتی ہیں سلاخیں بھی سبھی پنجرے کی
جب پرندہ کوئی آزاد کیا جاتا ہے
مار دینے کے لئے کافی رہیں گے ، لہجے
بے سبب زہر کو ایجاد کیا جاتا ہے 🖤
تو نے دیکھا ہی نہیں کیسے بچھڑنے کا ملال
اب سرِ شام ترے بعد کیا جاتا ہے
گھر کی بنیاد کو نفرت سے ہلانے والو
کتنی مشکل سے یہ آباد کیا جاتا ہے
گاؤں پہ جب بھی مصیبت کوئی منڈلاتی ہے
نعت پڑھ لیتے ہیں ، میلاد کیا جاتا ہے
مہر لگ جاتی ہے لکھوانے کی ، جب شاعر کو
مکتبِ شعر میں استاد کیا جاتا ہے
کاٹ دیتے ہیں ہرے پیڑ ، دعاؤں جیسے
کس دھڑلے سے یہ اپرادھ کیا جاتا ہے
تو نے سوچا ہے ترے چھوڑے ہوئے لوگوں کو
کن حوالوں سے یہاں یاد کیا جاتا ہے
کومل جوئیہ

Annuu007
 

ہمارے پاس فقط ایک موقع تھا ایک ہونے کا،
ہمارے دِین میں تو سات جَنم بھی نہیں ہوتے
ایک تم ہو کہ جو ہر ظُلم کی حد پار کرتے ہو،
ایک ہم ہیں کہ جو مطلوبِ کرَم بھی نہیں ہوتے
زین چیمہ

Annuu007
 

’’مُہلت‘‘
پُھول آنکھوں تک آ جائیں تو
رنگ مُعطّل ھو جاتے ھیں
خُوشبو سانسوں میں گُھل مِل کر
کھو جاتی ھے
بینائی پَلکوں کے پیچھے سو جاتی ھے۔
منظر مَہمل ھو جاتے ھیں
رونے کی مُہلت مِلتے ھی
ھم تو پاگل ھو جاتے ھیں
"لیاقت علی عاصم"

Annuu007
 

قاصد کے ہاتھ مجھ کو یہ پیغام ملتا ہے
اب وہ کسی سے روز سرِ شام ملتا ہے
بےکار کوششیں ہیں تجھے بھولنے کی دوست
مجھ کو ہر اک جگہ ترا ہم نام ملتا ہے
ہم دونوں اپنی اپنی کہانی میں مر گئے
حالات مختلف تھے پر انجام ملتا ہے
چلنا سنبھل کے شہرِ محبت میں کہ یہاں
ہر ایک گام پر کوئی بدنام ملتا ہے
مجھ کو وہ عشق کرنا نہیں ہے مرے عزیز
بستی میں آج کل جو سرِ عام ملتا ہے
اہلِ جنوں وہ لوگ ہیں بیزاری میں جنھیں
اکثر ہی درد ہونے سے آرام ملتا ہے🤍
سید کونین حیدر

Annuu007
 

اندر اندر ہی چٹخ جائے گی دل کی مٹی
اپنے ٹوٹے پہ چھناکا نہیں ہونے والا
-
آفتاب حُسین

Annuu007
 

آج کی شام رکھوں کس جانب دن بھر کی بے زاری کو
جانے کیسے نیند آئے گی میری شب بیداری کو
میرے سنجیدہ شعروں پر ہنستی رہتی ہو لڑکی!
اچھا رستہ ڈھونڈ لیا ہے تم نے وقت گزاری کو
اُن کی یاد اذیت بن کر شام ڈھلے لوٹ آئی تھی
ہم نے ایسے بین رچائے اِس کی خاطر داری کو
ایک پرانا رشتہ تھا جو آسانی سے ٹوٹ گیا
وقت نے بھی پہچان لیا تھا جذبوں کی بیماری کو
اک دوجے کے سکھ کی خاطر دکھ سے رشتہ جوڑ لیا
دنیا والے کیا سمجھیں گے تیری میری یاری کو
دل کے اندر بین ہی جیسے دھک دھک کرتے رہتے ہیں
سکھ بھی روز چلے آتے ہیں دکھ کی ماتم داری کو
آج خیالِ یار پہن کر مست ہمیں رہ لینے دو
کافی وقت بچا رکھا ہے ہم نے دنیا داری کو
ہم دونوں نے باری باری اک اک عہد نبھانا تھا
باری باری بھول گئے ہیں اپنی اپنی باری کو
زین شکیل

Annuu007
 

قد و گیسو لب و رخسار کے افسانے چلے
آج محفل میں ترے نام پہ پیمانے چلے
: احمد راہیؔ

Annuu007
 
Annuu007
 

انتہا کے خوبصورت اور بہت حاضر جواب
یوسفِ ثانی بھی ہو تم ، یوسفی ثانی بھی ہو
اس سے اچھا کیا ہو منظر شعر کہنے کے لیے
دل بھی آزردہ ہو کومل گھر میں ویرانی بھی ہو
کومل جوئیہ ۔۔۔۔

Annuu007
 
Annuu007
 
Annuu007