میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب میرے خلاف زہر اُگلتا پھرے کوئی!!!! اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی !! ... ہاں ٹھیک ہے میں اپنی اَنا کا مریض ہوں آخرمیرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی۔
تمھیں ہم بھی ستانے پر اتر آئیں تو کیا ہو گا تمھارا دل دکھانے پر اتر آئیں تو کیا ہو گا ہمیں بدنام کرتے پھر رہے ہو اپنی محفل میں اگر ہم سچ بتانے پر اتر آئیں تو کیا ہو گا_____ ❤