جب کسی کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ اچھا ہوتا ہے ، جدائی کے بعد وہی شخص برا بن جاتا ہے۔۔۔
عزت کمانے کا آسان راستہ ، لوگوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے۔۔۔۔
اگر آپ علم صرف دوسروں سے اونچا ہونے کے لئے حاصل کرتے ہیں ، یہ افسوس ہے۔۔۔
اگر کوئی آپ کے لئے جاگتا ہے ، تو اسے آپ سے بہت محبت ہے۔۔۔
محبت کا پہلا قدم اٹھتا ہی تب ہے ، جب وجود کے اندر سے انا ختم ہوتی ہے۔۔۔
دیانتداری ایک مہنگا تحفہ ہے ، ہم ہر کسی سے امید نہیں رکھ سکتے۔۔۔
کوئی مخلصی میں آپ کے سامنے جھکا ہوا ہے ، تو اسے جھکا ہوا ہی سمجھو گرا ہوا نہیں۔۔۔
بدلہ ، نہ لو ، معاف کر دو ، جی ایسا بھی ہو سکتا ہے۔۔۔
آپ کے الفاظ ہی آپ کا کردار ہیں ، کوشش کریں کہ اپنے الفاظوں کو اچھا بنائے۔۔۔
فرق نہیں پڑتا کہ زندگی میں کیا ہوتا ہے ، اچھا دل رکھو اور اچھا صبر و اعتماد۔۔۔
کاش لوگ سمجھ سکیں ، رشتے بنانا اصل بات نہیں ، رشتے نبھانا اصل بات ہے۔۔۔
آپ کے 2 الفاظ بھی تحفہ ہیں ، جو دوسروں کو زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔۔۔
نفرت کو ہزار موقعے دو کہ وہ محبت بن جائے ، محبت کو ایک موقع بھی نہ دو کہ وہ نفرت بن جائے۔۔۔
ایک صاف انکار بہتر ہے ، اس سے کہ آپ کسی کے ساتھ کوئی جھوٹا وعدہ کرو۔۔۔
علم ایک طاقتور ہتھیار ہے ، تم چاہو تو اس سے دنیا کو بدل سکتے ہو۔۔۔