شیطان دل میں ڈالتا۔ اللہ کی محبت میں سکون اور خوشی ہوتی ہے جبکہ شیطان کی محبت میں بے چینی، تکلیف، دکھ اور ڈر ہوتا۔۔ ابھی بھی وقت ہے سمجھ جائیں خود کو بےآبرو ہونے اور ماں باپ کو دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچا لیں.
`اللہ کو ایسے بےنام رشتے اور تعلق پسند نہیں ہیں تو پھر آپ کیسے اللہ سے یہ بات منسوب کر دیتے ہیں کہ اللہ نے آپ کے دل میں اس کی محبت ڈالی اور پھر آپ کو جدا کیا؟ اللہ اپنی محبت ڈالے گا یا کسی انسان کی؟ کیا اللہ چاہے گا کہ آپ ساری رات باتیں کرو اور تنہائی میں ملاقاتیں کرو؟ کچھ محبتیں شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں۔جو ہمیں اُس انسان کو، اُسکی باتوں کو، الفاظ کو، وعدوں کو خوبصورت کر کے دکھاتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ بس یہ سب کچھ ہے۔ یہی تمہاری زندگی ہے اللہ تو پہلے دن سے ہی روکتا ہے مگر ہم کہاں سنتے ہیں۔ اللہ کو اُس کے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم تو اس وقت شیطان کی مان رہے ہوتے ہیں۔ پھر شیطان مکمل طور پر اپنا اثر دکھا کر اُس انسان سمیت غائب ہو جاتا ہے تب ہمیں اللہ یاد آتا ہے۔ تب احساس ہوتا کہ ہم کہاں تھے۔ ایسی محبت اللہ نہیں
* جو تمہیں روتے ہوۓ ہنسا دے ۔ جو تُم سے اتنی پاک محبت کرے کہ پوری کائنات کے سامنے تمہاری پاکیزگی کا اعتراف کرے اور اللّٰہ کو گواہ بنا کر۔ تمہارا پلو تھام کر جنت تک لے جاۓ ۔ ہاں محرم بن کر *مہربان* ہونا ہی اصل مردانگی ہے اور *یہی مرد کی خوبصورتی ہے
اُس مرد سے زیادہ خوبصورت کون ہو سکتا ہے جسے دیکھ کر اللّٰہ کی یاد آۓ ۔جو اخلاق وکردار سے بھی متاثر کن ہو، جو اپنے آرام کا ہی نہیں آپ کے آرام کا بھی خیال کرے، *جوآپ کے موڈ کو بھی اتنا ہی اہم جانے جتنا اپنے موڈ سونگز کو اہم سمجھتا۔* *جو اس طرح تمہاری عزت کرے جیسے اپنی ماں اور بہن کی کرتا ہے ۔* جو تمہارا اُس وقت ساتھ دے جب سب تمہارے خلاف ہو جائیں ۔ جو آنکھیں بند کر کے تمہاری پاکیزگی کی گواہی دے ۔ جسے تمہارے بناؤسنگھار سے نہیں بلکہ تمہاری سادگی سے محبت ہو ۔ *جو قربانی لینا ہی نہیں، قربانی دینا بھی جانتا ہو،* جو صرف یہ نا چاہے کہ بیوی ہی اس کی مرضی کے مطابق تبدیل ہو، وہ خود کو بھی آپ کی پسند میں ڈھالے، جو دُکھ کے لمحات میں تمہارے ساتھ ہو، اور خوشی کے لمحات میں تمہارے ساتھ شُکر کا سجدہ کرے ۔ *جو تمہیں اپنی ملکیت نہیں اپنی عزت سمجھے ۔