🔅 *صلی الله علیه وسلم یا (SAW)؟* 🔅 شیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ سے پوچھا گیا کہ: "انگلش میں ”صلی اللہ علیہ وسلم“ کی جگہ (SAW) لکھنا کیسا ہے؟ تو آپ حفظه الله نے جواب دیا: "نا جائز ہے۔ مختصر درود کی کوئی حیثیت نہیں، چاہے وہ انگلش میں ہو یا کوئی اور زبان میں۔ نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ ”صلی الله علیه وسلم‘‘ مکمل لکھنا چاہیے۔ حافظ ابو القاسم حمزہ بن محمد کنانی رحمه الله (٣٥٧ ھ) کہتے ہیں ’’میں حدیث لکھا کرتا تھا، جب نبی کریم ﷺ کا ذکر آتا، تو (صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ) لکھ دیتا، (وَسَلَّمَ) نا لکھتا۔ ایک دن خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت ہوئی، فرمایا: درود پورا کیوں نہیں لکھتے؟ اس کے بعد جب بھی میں نے (صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ) لکھا، تو ساتھ (وَسَلَّمَ)