Damadam.pk
Aroosh-KhaN's posts | Damadam

Aroosh-KhaN's posts:

Aroosh-KhaN
 

میری کہانی اپنے خوبصورت اختتام کے لیے کبھی کسی شہزادے کی منتظر نہیں ہوں گی کیونکہ میں تا حرف آخر از خود اپنی کہانی پہ حکمرانی کرنے والی ہوں! 🌸👑

Aroosh-KhaN
 

جِن آنکھوں کے نیچے گہرے حلقوں کی صورت!
جانے کتنے زندہ خوابوں کی قبریں ہیں!
تُم اُن آنکھوں کی تفسیر لکھو گے!
پاگل ہو؟

Aroosh-KhaN
 

باجی تم سمجھتی کیوں نہیں تمہارے روحِ من نے چار پانچ اور روحوں کو بھی لارا لگایا ہوا ہے۔🙂😒

Aroosh-KhaN
 

پچھلے کئی دنوں سے یہ جو میں ہوں شاید میں نہیں ہوں
میں کہیں کھو گئی ہوں اداسیوں میں خوشیاں تلاشتی پھرتی
میں ہر چیز سے بے خبر رہتی ہوں مگر یہ دل تم میں ہی محو ہے
میں تم سے بات کرنا نہیں چاہتی مگر مجھے بہت کچھ کہنا ہے تم سے۔۔

Aroosh-KhaN
 

جو لوگ زندگی میں خسارے برداشت کرنے کے عادی ہو جائیں نا ان کے لئے اپنی قیمتی چیزوں اور بے پناہ محبت سے بنائے گے رشتوں سے دستبردار ہونا بہت آسان ہو جاتا ہے کہتے ہیں اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہیے مگر یہ لوگ آسانی سے منظر ہٹ سکتے ہیں اور عجیب یہ کہ اس پہ ملال بھی نہیں کرتے کھونے کا ہنر انسان بہت اذیتوں اور تکلیفوں سے گزر کر سیکھتا ہے مگر ایک بار کسی شخص کی تکلیف کامل ہو جائے اور وہ اس فن کو سیکھ جائے تو پھر وہ چیزوں اور لوگوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے ۔

Aroosh-KhaN
 

ہم کچی عمروں میں
وہ سمجھدار لوگ ہیں!
جنہوں نے خواب دیکھنے کی عمر میں
اپنے خوابوں کو ٹوٹتا دیکھا ہے۔۔۔۔
اور پھر اپنی آنکھوں پہ
کوئی رنگین خواب سجانے سے خود کو
روکنے کی کوشش میں
خود کو سنجیدہ ہوتے دیکھا ہے۔۔۔۔!!

Aroosh-KhaN
 

ہر بار ٹال دیتی ہے یہ کہہ کے زندگی
بس تھوڑا انتظار ،یہی دن خراب ہیں

Aroosh-KhaN
 

بیزار ہو گئے ہو بہت زندگی سے تم
جب بس میں کچھ نہیں ہے تو بیزار ہی رہو ۔،

Aroosh-KhaN
 

پھر ۔۔۔۔۔
چاند ثابت کرتا ہے کہ کچھ چیزیں ۔
فاصلے پر زیادہ اچھی لگتی ہیں ۔

Aroosh-KhaN
 

ہم پنجابی لوگ ہیں 😋
ہم یہ نہیں پوچھتے کیوں اداس ہو۔۔🙄
ہم سیدھا کہتے ہیں ۔۔
ہون تینوں کی موت پے گئی اے😁

Aroosh-KhaN
 

بس یوں ہی اختلافات میں گزر گئی زندگی
زندگی نے کہا بسر کر میں نے کہا یوں نہیں

Aroosh-KhaN
 

" جب سے " فرسٹ ٹیکسٹ " کرنا چھوڑا ہے دوستیاں ہی ختم ہو گئی ہیں! ۔ " 💔🙂

Aroosh-KhaN
 

بساط خیال پر۔۔۔۔
الفاظ کے مہرے۔۔۔۔۔
جیت و ہار کے خوف سے۔۔۔۔۔
گر۔۔
رکھے تم نے۔۔۔۔
تو مقابل کی خاموش چالیں۔۔۔
تمہیں خاموشی سے۔۔۔۔
خاموش مات دے دینگی۔۔۔۔۔
کیونکہ۔۔۔۔۔۔
خاموشیاں ۔۔۔۔بڑی سفاکی سے۔۔۔۔
بساط دل کے مہروں کو۔۔۔۔۔
من چاہی چال پر سجانے کا ہنر رکھتی ہیں۔۔۔۔۔۔!!

Aroosh-KhaN
 

حالات کی گہما گہمی اور سوچوں کی الجھنوں میں دم گھٹ رہا ہے ۔۔🙁

Aroosh-KhaN
 

" بعض تمنائیں سَت رنگے بُلبُلے کی مانند ہوتی ہیں جنھیں چھونے کی آرزو میں دوڑنا اور *تھکنا اچھا لگتا ہے مگر جب ہاتھ لگتی ہیں..
تو ہاتھ کُچھ نہیــــــں آتا.. "
🥀✨🖤

Aroosh-KhaN
 

راستہ صاف اور شفاف تبھی نظر آتا ہے ،
جب دیکھنے والی نظر آپ کی اپنی ہو ،
لوگوں کے رویوں اور باتوں سے بس آپ کو کھائیاں کھڈے اور ٹوٹا پھوٹا راستہ ہی دکھایا جائے گا🙂🖤

Aroosh-KhaN
 

"اندرونی کشمکش تباہ کن ہے، وہ گفتگو جو ہماری روحوں کے اندر بغیر کسی جواب کے ہوتی ہے تھکا دینے والی ہوتی ہے۔🖤🥀

Aroosh-KhaN
 

بیکار ذہن ہوگیا ہے
اب الفاظ نہی بنتا ۔۔۔۔۔😐📖

Aroosh-KhaN
 

نفسا نفسی کے دور میں اداکار ملتے ہیں وفادار نہیں⚠️🔥

Aroosh-KhaN
 

میں نے کبھی نہیں چاھا کہ کوئی مجھے غمگین سمجھ کر مجھ پر ترس کھائے، اس لیے میں نے کبھی اپنے خساروں کا ذکر ہی نہیں کیا - کیونکہ کچھ غم بتانے سے ہلکے نہیں ہوتے بلکہ ہرے ہو کر رسنے لگتے ہیں ۔🔥🖤🍂