میں وہ لڑکی ہوں جسے کسی کی مجھ سے محبت یا نفرت کی گہرائی دیکھنے سے قطعاً غرض نہیں۔۔۔ چاہ رہی تو بس اتنی کاش! میں وہ آلہ ایجاد کر سکتی جس سے کسی کے من میں ہمارے لیے رکھی بدگمانی کو ماپ کر اسے کسی دعا یا وظیفے سے دور کیا جاسکتا۔۔۔
ہم "پرفیکٹ" نہیں ہوتے. ایک طرف ہم کسی کی بہترین یاد ہوتے ہیں تو دوسری طرف کوئی ہمارا نام لیتے ہی سر سے پاؤں تک سرخ ہو جاتا ہے.. کوئی ہم سے بات کرنے کے لئے ترستا ہے تو کوئی ہمارے سائے سے بھی دور رہنا چاہتا ہے.. کوئی انسان صرف اچھا یا صرف برا نہیں ہوتا ، ہم کسی کے لئے ایک مثال اور کسی کے لیے ایک سبق ہوتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain