Damadam.pk
Aroosh-KhaN's posts | Damadam

Aroosh-KhaN's posts:

Aroosh-KhaN
 

" بتاؤ ، پھر کیا سیکھا تم نے _؟
کوئی روٹھا تو تم بھی روٹھ گئے
یا منانا سیکھا _؟🙂
کسی کے آنسوؤں پہ ہنس دیئے
یا چھپانا سیکھا _؟✨
کوئی بچھڑا تو تم بھی چل دیئے
یا نبھانا سیکھا _؟🥀
کسی کی غلطیوں پہ دی سزا
یا بھلانا سیکھا _ !🖤

Aroosh-KhaN
 

تیرے دکھ میں شریک ہونا بہت مشکل ہے لیکن__'
ہم اپنی استطاعت کے مطابق رو رہے ہیں__ 🙁

Aroosh-KhaN
 

وہ تتلیوں کےپروں پربھی پھول کاڑھتا ہے
یہ لوگ کہتےہیں اسکی کوئی نشانی نہیں
🙂

Aroosh-KhaN
 

جب دنیا ھی عارضی ہے تو کسی کے خیالات,جزبات, احساسات کیسے مستقل ھو سکتے ہیں

Aroosh-KhaN
 

اس کی باتیں
سات سُروں میں
ایک انوکھا سُر بُنتی ہیں
اتنا میٹھا لہجہ اس کا
وہ بولے تو ۔۔۔۔۔۔
دنیا کی ساری آوازیں
چپ رہ کر اُس کو سُنتی ہیں۔۔!!!

Aroosh-KhaN
 

_تُم کہتے ہو...!_
_میں کرتی ہوں اُداس باتیں_
_چلو آج یہ رسم توڑ دیتی ہوں_
_سُنو...!_
_تُم خوشیاں لے آؤ_
_میں یہ اُداسیاں چھوڑ دیتی ہوں_
_سُنو...!_
_خوشیاں جو لاؤ تو پُوری لانا_
_آدھی اُدھوری تو میں چھوڑ دیتی ہوں_

Aroosh-KhaN
 

_" اماں ٹھیک کہتی تھیں کہ ؛ مُجھ میں عقل نہیں ہے! میں بعد میں پچھتانے والوں میں سے ہوں_ ! ۔ " 🙂

Aroosh-KhaN
 

ہم اداسی کے محور میں رہتے ہوئے آخری لوگ ہیں!
ایسے مصروف دور میں!
بھول کر بھی ہمارے لیے!
سوچتا کون ہے؟
پھر کبھی یاد آ بھی اگر جائیں تو!
پُوچھتا کون ہے؟

Aroosh-KhaN
 

آپ ایک محبت پرست لڑکی کے دل سے اتر گئے ہیں دعاؤں سے نکل گئے ہیں جسکے دن اور رات کا پہلا خیال آپ تھے اسکی سوچوں سے یکسر محو ہو گئے ہیں جو محبت آپکو سوچ کر لکھتی تھی اسکی تحریروں سے محبت لفظ ہی مٹتا جا رہا ہے
اور آپ کہتے ہیں کہ خسارہ نہیں ہوا؟

Aroosh-KhaN
 

کر سکتی تو اپنی ذات سے یہ عدل کرتی
اپنے اندر سے کاش اس کاش کو بے دخل کرتی ... 🙂

Aroosh-KhaN
 

مرے لیے نہ رک سکے تو کیا ہوا
جہاں کہیں ٹھہر گئے ہو خوش رہو
تمہیں تو میری دوستی پہ ناز تھا
اسی سے اب مکر گئے ہو خوش رہو!

Aroosh-KhaN
 

فرض کرو ہم تارے ہوتے
سچ مچ سب کو پیارے ہوتے
اپنی دھن میں روشن رہتے
جگ بھر سے نیارے ہوتے
دیکھ کے ہم کو بچے ہنستے
دل والوں کے، اشارے ہوتے
دھیمے ٹھنڈے روشن سے ہم
خوشیوں کے استعارے ہوتے
فرض کرو ہم تارے ہوتے
پورے خواب پھر سارے ہوتے⁦❤️⁩⁦

Aroosh-KhaN
 

لفظ رہ جائیں گے باتوں کو مکمل کرتے
بات لہجے کی تھکاوٹ میں بکھر جائے گی
سوچتی یہ ہوں کہ جس روز میں مر جاوں گی
کیا میرے ساتھ تیری یاد بھی مر جائے گی؟

Aroosh-KhaN
 

لفظ ۔۔
بھی بڑے انا پرست ہوتے ہیں
اپنی بے توقیری پر اکثر روٹھ جاتے ہیں!
۔
اور جب لفظ روٹھ جائیں تو
سکوت اور خاموشی رہ جاتی ہے
خیال کی خاموشی ۔۔!
۔
اور خاموشی بھی عجب ہتھیار ہے
جب وار کرتی ہے تو
نا زخم ہوتا ہے نا خون بہتا ہے
بس دل دکھتا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے!

Aroosh-KhaN
 

چلو اک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظر انداز کرتے ہیں
نئے سپنے سبھی بُن کر
بھلا کر رنجشیں ساری
مٹا کر نفرتیں دل سے
معافی دے دلا کر اب
دل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مخلص
نہ ہو دل کا کوئی مفلس
اک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں

Aroosh-KhaN
 

اگر آپ کی دو آنکھیں ہیں!
تو آپ لوگوں کو اپنے کانوں سے کیوں دیکھ رہے ہو؟!
لوگوں سے ویسے پیش آؤ جیسا اُنہیں دیکھتے ہو
ویسا ہرگز نہیں جیسا تم اُن کے بارے میں سنتے ہو۔!

Aroosh-KhaN
 

تم نے دیکھا ہے کبھی...
بددعاؤں کے زیر اثر لڑکی کو؟؟
وہ جس کی آنکھوں میں اترنے والے خواب
کبھی تعبیر نہیں پاتے....
وہ جس کے خیال, جس کی سوچیں
کبھی مجسم شکل اختیار نہیں کرتے...
وہ جس کے چہرے پہ آنے والی مسکان کی عمر
بہت مختصر ہوتی ہے..
وہ جس کی آنکھیں
مسکان کے ساتھ ہی چھلکنے کو بیتاب رہتی ہیں....
جس کی زندگی میں خوشیاں
زیادہ دیر نہیں ٹھہرتیں...
وہ جس کی دعاؤں میں آ جانے والے لوگ
اس کی زندگی سے ہی چلے جاتے ہیں....
کیا دیکھا تم نے؟؟
دیکھا ایسی لڑکی کو؟؟؟

Aroosh-KhaN
 

لوگ ڈرتے ہیں دشمنی سے تری
ہم تری دوستی سے ڈرتے ہیں
😑

Aroosh-KhaN
 

ہزاروں الجھنوں سے بڑھ کر ہمیں بھی ایک الجھن ہے
ہماری یاد سے غافل وہ کیسا لگ رہا ہو گا🙂

Aroosh-KhaN
 

میں نے زندگی کو آسان بنا لیا ہے...|
ظرف کو وسیع کر لیا،
جو ساتھ چلتا رہا اسکو چلنے دیا،
جو رک گیا اسے چلنے کو نہ کہا،
شکوے شکایتیں کم کر دیں،
جس نے ہاتھ بڑھایا اسے تھام لیا،
جس نے دامن چھڑایا اسے ﷲ حافظ کہہ دیا،
وجہ پوچھنا چھوڑ دیا
امیدیں لگانا چھوڑ دیا،
ملنا چھوڑ دیا،
خواہشیں مختصر کر دیں،
اور اس طرح میں نے زندگی کو آسان بنا لیا...!