Damadam.pk
Aroosh-KhaN's posts | Damadam

Aroosh-KhaN's posts:

Aroosh-KhaN
 

یہ عجیب معاملہ ہے..!
اس کی تحریریں دکھی ہیں ، اور اسکے چہرے پر ہنسی ہے
اسکے اندر جنگ ہے ، اور صورت پر اطمینان..! 🤍🙂🦋

Aroosh-KhaN
 

" حشر کی بات ابھی رہنے دو ،
زندگی کے عذاب کیسے لگے!؟ ۔ " 🖤🙂

Aroosh-KhaN
 

میں ہَنستی ہُوئی اُسے خُوش دکھائی دیتی ہُوں
اچھا خاصا نُقص ہے اُس کی بِینائی میں...! - " 🙂🔥

Aroosh-KhaN
 

بہت حیران ہوتی ہوں
کسی سے جب یہ سنتی ہوں
کہ تم راتوں کو تنہا دیر تک
تاروں کی چھاؤں میں
اب اکثر اپنی گھر کی چھت پہ
بیٹھے خواب بنتے ہو
میں اکثر سوچتی ہوں
تم ملے تو تم سے یہ پوچھوں
اندھیروں سے تمہاری دوستی
کیسے ہوئی آخر؟
تمہیں تو شام کی پرچھائیوں سے خوف آتا تھا.. !!♥️🥀💯

Aroosh-KhaN
 

محبت فرد واحد پہ اترتی خاص نعمت ہے
کوئی پکوان تھوڑی ہے کہ گھر گھر بانٹ آتے ہو ؟
🍂🍁🦋

Aroosh-KhaN
 

عجیب لاحاصل کچی ڈور سی ہو گئ ہے
زندگی
سفر بھی روز کا ہے______
جانا بھی کہیں نہیں...!؛
🙃

Aroosh-KhaN
 

ڈر سے بــــند کـــر دی نفســـیات کی کــتاب 🖤🥀
پاگل ہونے کی ساری علامتیں مجھ میں تھی 💯

Aroosh-KhaN
 

بڑی شدّت سے خواہش ہے کہ
کچھ خواب پورے ہو جائیں
دل کو کون سمجھائے
خواب،صرف خواب ہوتے ہیں
چاہے بکھر جائیں یا ٹوٹ جائیں
"لیکن خواہش ہے کہ کچھ خواب پورے ہو جائیں..
🥀🖤

Aroosh-KhaN
 

جب دنیا والے باتیں سنائیں ناں
دل کو دکھ سے بھر دیں ناں
تو بتانا اس دل کو کہ ان دنیا والوں سے زیادہ طاقتور ہے تمہارا رب
بس صبر رکھنا اور معاملہ رب پر چھوڑ دینا
وہاں انصاف ہوتا ہے ✨ ✨😇

Aroosh-KhaN
 

میں پناہ ڈھونڈنا چاہتی ہوں کسی ایسے مقام پر جہاں قدرت کے سوا کوئی آواز ، کوئی منظر نہ ہو، جہاں نہ وحشت ہو اور
نہ کڑوے دنیا کے لہجے ، فقط میں اور میرا تخیل...
✍🖤🥀

Aroosh-KhaN
 

انسان بے ساختہ کھلے دل سے تب مسکراتا ہے جب اس کو معلوم پڑ جائے کہ اسکے پاس اب کھونے کے لیے کچھ بچا نہیں اور کچھ پانے کی تمنا نہیں رہی..🖤

Aroosh-KhaN
 

فون کے اس پار دل نہ لگایا کریں
ورنہ کبھی کبھی
کسی کی ہری بتی کے ساتھ ہی دل بھی بجھ جاتا ہے۔۔۔
ایک میسج کا ریپلائی نہ ملنے پر
پہروں بے سکون رہنا پڑتا ہے
اور کبھی کبھی
ہمیشہ کے لئے رک چکے لاسٹ سین کے ساتھ ہی
زندگی بھی کہیں رک جاتی ہے
فون کے اس پار دل نہ لگایا کریں 🖤🍁

Aroosh-KhaN
 

ایک شہزادہ ہے جو بے حس ہے کہانی میں
ایک شہزادی ہے جسے فرق نہیں پڑتا!🖤

Aroosh-KhaN
 

ممکن نہیں کہ ساتھ نبھائیں تمام عمر
ممکن بھی کس طرح ہو کہ دونوں ذہین ہیں
میں ان دنوں بہت سے مسائل میں ہوں گھری
تو نے بچھڑنا ہے تو یہ دن بہترین ہیں 🖤

Aroosh-KhaN
 

تعبیر جو مل جاتی اک خواب بہت تھا
جو شخص گنوا بیٹھے نایاب بہت تھا

Aroosh-KhaN
 

جتنا ہنسنا تھا ، ہنس چکے ہم لوگ
اب تماشہ ء کُن تمہارے لیے
ہم بہت خوش مزاج تھے ، نہ رہے
سورۃِ فاتحہ ہمارے لیے

Aroosh-KhaN
 

زندگی کا بہترین سبق دینے والا...
کبھی ہمارا بہترین دوست...رہ چکا ہوتا ہے🖤.a1

Aroosh-KhaN
 

ساتھ رہنا ہو مگر رہنے کا سامان نہ ہو
ہائے احساس کا ایسا کبھی فقدان نہ ہو
آج بھی خواب میں کہتی ہیں وہ انکھیں
ٹھیک ہو جائے گا سب کچھ، تم پریشان نہ ہو
😔

Aroosh-KhaN
 

میری نفسیات کو سمجھنے کے لیے آپ کا پاگل ہونا ضروری ہے .a1

Aroosh-KhaN
 

رات کا آخری پہر تھا"
مجھ سے چاند نے کہا"
ہم نشیں الوداع"
مجھ کو نیند آ رہی ھے"
کل ملیں گے اسی جگہ"
سُن کر میں مسکرا دیا "
اس کو بتلا دیا"
جانے والے لوٹتے نہیں"
تم نہیں آؤ گے"
مجھے ہے یقیں"
میری بات سُن کہ وہ رُک گیا"
اور کہنے لگا"
تم سے وعدہ کروں"
پھر پورا نہ کروں"
ایسا ممکن نہیں"
سُن اے خاک نشیں"
میں چاند ھوں انساں نہیں.........!!!!🙂