Damadam.pk
Aroosh-KhaN's posts | Damadam

Aroosh-KhaN's posts:

Aroosh-KhaN
 

جنہیــں “ احســاس“ نہیــں ہونــا
انہیں کبھــی نہیں ہونــا
چاہــے آپ سات سمنــدر پار چلــے جائیـں
یا زمین میں دفــن ہوجائیـں ۔
ان کـے لیے آپ کا وجود ایسـے ہی بے معنی ہے
جیســے ایک نابینــا کے لیــے
قوس قزاح کـے رنگ ! 🖤

Aroosh-KhaN
 

مُدت سے کوئی تیر نہ خنجر نہ سنگ و خِشت
دُشمن ہو میـــــرا زندہ سلامت خـــــدا کـــــرے ❤️😌

Aroosh-KhaN
 

i want to be a robot. no heart, no brain, no feelings, no pain, just nothing.🙃

Aroosh-KhaN
 

ﺳﺎﺭﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ﺁﺋﯿﻨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ
ﺳﺎﺭﮮ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ
ﺳﺐ ﺳﮯ ﮔﮭﻞ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺭﮨﻨﺎ
ﺍﯾﮏ ﺩﺭﯾﺎ ﻧﻤﺎ ﺳﺮﺍﺏ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ
ﺧﻮﺍﺏ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ " ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺗﮭﺎ "
ﯾﮧ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ "ﺧﻮﺍﺏ" ﺗﮭﺎ ﻭﮦ۔۔ ✨

Aroosh-KhaN
 

کاسنی پھولو کہو!
تم نے اُس کو
کون سے موسم کی خوشبو میں
ہواؤں کی فصیلوں پر
لکھا تھا آشنا..
وہ تو صدیوں پر محیط
اِک اجنبی سا گیت ہے،
وقت اُس کا نام ہے،
رفتار اُس کی رِیت ہے!🥀

Aroosh-KhaN
 

سوچتے رہنے کی افتادہ پڑی ہے مجھ پر
میرے اندر کی عمارت گری ہے مجھ پر
تُو، تو اب ایسی اذیت میں مجھے یاد نہ آ
اپنے ہونے کی مصیبت ہی بڑی ہے مجھ پر
🥀🙂

Aroosh-KhaN
 

ہم کِھلکھلا کے ہنستے ہیں ، ہر تازہ گھاؤ پر
کچھ لوگ معترض ہیں ، اِسی رَکھ رَکھاؤ پر🖤🥀

Aroosh-KhaN
 

تنہائی میں بھی ایک ہجوم ہوتا ہے اپنی پسند کے سبھی لوگ وہاں جمع ہوتے ہیں🍁🍁

Aroosh-KhaN
 

لڑکی !
دنیا تمہارے خوابوں کی طرح حسین نہیں ہے، یہ خوشیوں کے لفافے میں دکھوں کے سندیسے بھیجتی ہے، اس میں نہ ہی جہان سکندر آتا ہے اور نہ کوئی مصحف تھامے سیاہ فام لڑکی !✨❤️

Aroosh-KhaN
 

لفظوں کا کھیل بھی عجیب ہے ، لہجہ بدل جاۓ ، تو یہ لفظ تاثیر بدل دیتے ہیں___ سمت بدل جاۓ ، تو مطلب بدل دیتے ہیں ___کردار بدل جاۓ ، تو زندگی بدل دیتے ہیں__ دل میں اتر جائیں، تو خیال بدل دیتے ہیں__،بڑا عجیب مزاج رکھتے ہیں، یہ خود وہی رہتے ہیں، انسان بدل دیتے ہیں۔۔۔🥀🖤🙂

Aroosh-KhaN
 

پیاری لڑکی !!
پرانے خوابوں کی مرمت مشکل ہے..!!
کیا تم نئے خواب اُگ آنے تک زندہ رہ سکتی ہو..؟؟ 🙂🖤🥀

Aroosh-KhaN
 

عالمِ نیند میں اک خواب نے آ کر جگایا
پھر اسی خواب نے حقیقت میں جا کر رولایا..!! 🖤🙂🥀

Aroosh-KhaN
 

بھول جانے کا عارضہ ہے مجھے..!!
نام کیا بتایا تھا آپ نے..؟؟ 🙂🖤

Aroosh-KhaN
 

زباں جو کہہ نہ پائے میں
اُسے غزلوں میں لِکھتی ہوں...
میں خود مجرم ہوں اپنے راز خود میں نے سُنائے ہیں...
پر اَشکوں نے دغا دے کر...
وہ غم سب کو بتائے ہیں۔۔۔🙂🥀

Aroosh-KhaN
 

میں نے اپنی اوقات کو بہت قریب سے دیکھا ہے..
فقط چند سانسیں ہیں وہ بھی رب کی محتاج ہیں.. 🙂🖤

Aroosh-KhaN
 

"-کاش یادوں کا بھی اتوار ہوتا سوچوں کی بھی چھٹی ہوتی•"🖤🔥

Aroosh-KhaN
 

اِتنے بِھی نادان نہیں ہم ___ ہم کو پَڑھنا آتا ہے✨
کون سا لہجہ دِل کی دُنیا_کون سی" دُنیا داری ہے"🖤

Aroosh-KhaN
 

اور کبھی کبھی ہم کچھ کہتے نہیں ...
بلکہ بہت کچھ لکھ کر مٹا دیتے ہیں 🥀🍁

Aroosh-KhaN
 

اُسے میں نے ہی لِکھا تھا...!!
کے لہجے برف ہو جائیں...!!
تو پِھر پِگھلا نہیں کرتے...!!
پرندے ڈر کر اُڑ جائیں...!!
تو پِھر لوٹا نہیں کرتے...!!
یقین ایک بار اُٹھ جائے...!!
کبھی واپس نہیں آتا...!!
ہواؤں کا کوئی طوفان...!!
بارش نہیں لاتا...!!
اُسے میں نے ہی لِکھا تھا...!!
جو شیشہ ٹوٹ جائے تو...!!
کبھی پِھر جُڑ نہیں پاتا...!!
جو راستے سے بھٹک جائے...!!
وہ واپس مُڑ نہیں پاتا...!!
اُسے کہنا وہ بے معنی ادھورا خط...!!
اُسے میں نے ہی لِکھا تھا...🙂🖤

Aroosh-KhaN
 

جی اقرار کرتے ہیں، اپنے ہم گناہوں کا
برے ہیں ہم، آپکو بتلایا تھا، پہلے بھی
🥀🖤