واسطوں پہ حدود رکھنی تھی
رابطوں کو بھی کم بڑھانا تھا
آپ سے دل لگا کے یاد آیا
آپ سے دل نہیں لگانا تھا
اپنی زندگی جیو کیونکہ ،
نہ منہ بند ہونگے نہ زبانیں
اُلجھے اُلجھے ہوئے سے رہتے ہو
کُچھ مداوا ہی کر لیا ہوتا
رسم ِ اُلفت سے کار ِ رنجش تک
کُچھ تو اپنے بھی سر لیا ہوتا
زندگی تلخ حقائق کا مجسّم ہے فقط!
" زندگی کے ہاتھ بُہت بھاری ہیں ، جب یہ تھپڑ لگاتی ہے تو گالوں پہ دِیے ماں کے بوسوں سے بھی خون رسنے لگتا ہے! ۔ " 💔🙂
نہیں لکھے جا سکتے کچھ دُکھ نہ کہے جا سکتے ہیں نہ سہے جا سکتے ہیں پر سِہنے پڑتے ہیں کُیونکہ دُوسرا راستہ حرام مُوت کی طرف جاتا ہے یعنی ایک ہی راستہ ہے کہ یہ زہر کے گُھونٹ پیتے رہیں اور مُسکراتے رہیں....! - " 🙂💔🔥
مدت سے کوئی شب نہیں گزری ہے خیر سے
مدت سے "شب بخیر" نہیں کہہ رہا کوئی💔🙂
کیسی ہو؟ کیا ہے حال؟ مت پوچھو
مجھ سے سخت سوال مت پوچھو💔🙂
بے حسی کی دنیا میں__، دو سوال میرے بھی..
کس طرح جیا جائے.. ؟ اور کیوں جیا جائے.. ؟!
ہم سبـــــــــ ... اپنے دلوں میــــــــں ... کوئی نہ کوئی ... بوجھ اُٹھائے ہوئے ہوتے ہیــــــــں ...
لیکن مسکرانے میــــں کیا حرج ہے؟؟؟ ......!!! ♥️
صدائے چشم کو تو جانتا نہیں شاید
کرے گی مدتوں پیچھا میری پکار تیرا
ترے ہی دھوکے سے دنیا سمجھ میں آئی ہے
لہذا شکریہ اے شخص بے شمار تیرا !__!
🖤🥀
آپ اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجے
ہم تو دیوار کے ہمراز بھی ہو سکتے ہیں
اپنی جانب مری یکسوئی سے اُکتائیے مت
آپ یکسر نظر انداز بھی ہو سکتے ہیں🥀🖤
اگر غلطی سے کسی کو اپنے ہنسنے رونے اور جینے مرنے کی وجہ بنا ہی لیا ہے تو خدارا اسکو کبھی بھی اس بات کا احساس مت ہونے دیں....
سچ میں مار دئیے جائیں گے...
❤️🌚
لوگ بہت تھےپــر وہ شخص🥀
ایک ہی تھا
بھیـــڑ میں دنیــا کی
میـــرا عکـــس ایک ہی تھا❣️
دوستی
عقیدت
شناســائیاں تھی 🔥
مگــر
عشـــق جس پہ کرتا رشــک
وہ شخص
ایک ہی تھــا...🌸 🖤🥀
افواہیں نفرت کرنے والے بناتے ہیں، احمق پھیلاتے ہیں اور بیوقوف ان پر یقین کرتے ہیں، ان تینوں میں سے کوئی بھی بننے کی کوشش نہ کریں؛
✨🎭
ایک تو منحوس ہر بات دل کو لگ جاتی ہے🖤😔
"__ اجنبیت بہت خوبصورت تعلق ہے، کوئی آپ پر انگلی نہیں اٹھا سکتا.. بیشک کم رشتے بنائیں لیکن مخلصی سے نبھائیں - - محبت تو بہت سے لوگ آپ سے کرسکتے ہیں، لیکن نبھا بہت کم سکیں گے، زندگی میں کسی نا کسی موڑ پر اپکو تنہا چھوڑ دیں گے.. رشتوں کو کہیں رکھنے کی اصل جگہ "حد'' ہے✨🦋
اتنے نایاب ہوجائیں کہ لوگ آپ کو کھو کر دوبارہ نہ پاسکیں.♥️
میرے لہجے میں جی حضور!" نہیں ہوتا....!
اس کے علاوہ٬ میرا کوئی قصور نہیں ہوتا....!🤧
چلو خوابوں میں چلتے ہیں وہاں ھم خواب بنتے ہیں ۔۔پکڑتے ہیں خوش رنگ جگنو اور بے رنگ سے موتی،
۔چلو صحرا سے نایاب سے کچھ پھول چنتے ہیں ۔۔۔چلو جو ساتھ میرے تم ستاروں سے ذرا آ گے
چلو سورج کو اپنے یہاں مہمان کرتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو خوابوں میں چلتے ہیں وہاں ھم خواب بنتے ہیں۔۔۔۔۔چلو چل کہ چاند کے چہرے کا داغ دھو آئیں
کوئی تارا جو ٹوٹا ہو اسے ہمراہ لے آئیں
چلو خوابوں میں چلتے ہیں وہاں ھم خواب بنتے ہیں🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain