حدود وقت سے باہر عجب حصار میں ہوں میں ایک لمحہ ہوں صدیوں کے انتظار میں ہوں بس آس پاس یہ سورج ہے اور کچھ بھی نہیں مہک رہا تو ہوں لیکن میں ریگزار میں ہوں
حضرت حسن بصری سے پوچھا گیا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ چیخ و پکار کس کی ہوگی؟؟ تو آپ نے فرمایا کہ اُس شخص کی چیخیں زیادہ ہوں گی جسے اللہ تعالیٰ نے دنیا میں کوئی منصب دیا اور اس نے اُس منصب کو لوگوں پر ظلم میں استعمال کیا۔