زندگی میں حالات اچھے ہوں یا برے ، ان میں معنی یہ بات رکھتی ہے کہ آپ کی اپروچ مثبت رہے اچھے حالات میں آپ میں تکبر نہ آئے ، شکر گزاری اور عاجزی رہے اور برے حالات میں آپ مایوس نہ ہوں ، اور منفی سوچوں یا ردعمل کا شکار نہ ہوں زندگی میں آنے والے اندھیرے تاعمر کے لئے نہیں ہوتے کوئی بھی راستہ ایسا نہیں ہوتا جس کی کوئی منزل نہ ہو ، تو بس اپنے تاریک دن کی صبح کا انتظار کریں اور اس وقت کو رو دھو کے ضائع نہ کریں بلکہ اس بات کو یاد رکھیں کہ آپ کے رب نے آپ کو اکیلا نہیں چھوڑا جب سب تھے تب بھی وہ تھا اور جب کوئی نہیں ہے تب بھی وہی ہے اور ہمیشہ رہے گا..!!
💰پاکستان کی 90% آبادی کا ڈالر سے کوئی تعلق ہی نہیں اور 10% جنکا ڈالر سے تعلق ہے ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں اس سے زیادہ حیرت کی بات ہے ہمارا سارا نظام یہی 10% کلاس سنبھالتی ہے میڈیا معیشت فوج لاء اینڈ آرڈر سب کچھ اس لیے ہم 1947 سے 1847 کو چل پڑے ہیں✍️
پیوند ہی تو کُرتے میں دو چار لگے ہیں حالت کو مری دیکھ کے کیوں لوگ ہنسے ہیں کتنے ہی پرندے ہوئے بے گھر مرے مالک آندھی کو خبر کیا کہ شجر کتنے گرے ہیں باقی ہیں مرے درد ترے تلخ تکلم یعنی کہ سبھی خط ابھی محفوظ پڑے ہیں باتیں ہے ترے ساتھ میں اب تیری زباں میں تو خود کو زرا تک کہ تجھے مجھ سے گلے ہیں دیکھو کہ رلاتی ہے انا تیری تجھے اب دیکھو کہ مرے بول مرے پاؤں پڑے ہیں وحشت زدہ سے لگتے ہیں یہ سرخ نگینے یادوں نے تری آنکھ میں کیا رنگ بھرے ہیں ہے کوچہ جاناں میں مری اور ہی حالت روکے ہے مرا دل تو مرے پاؤں چلے ہیں