نیلی بارش تیری آنکھوں میں جیسے یہ منظر پہلے بھی دیکھا ہو میں نے آئینے کے دل میں یا پھراس دروازے میں جو کالی مٹّی کے پاتال میں کھلتا ہے کالی مٹی کا پاتال ہمارا بچپن بچپن اور جنّت کی چڑیاں نیلی بار ش میں سب کچھ بھیگ رہا ہے بھیگے رنگوں سے تصویر بناؤں تیرے بدن پر میں نیلی بارش، تو کالی مٹی تیرے ہونٹ دہک اُٹھے ہیں جیسے شعلے نیلی بارش کے آئینے میں جل اُٹھے ہوں ثروتؔ حسین
زرد پھولوں کے ڈھیر کی تہہ میں، میلے کاغذ چھپا گیا کوئی، جن پہ تازہ لہو سے لکھا ہے، رُوٹھ کر اِس طرح نہ کرنا تھا، ہم نے اِک ساتھ جینا مرنا تھا محسنؔ نقوی شہید
اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر، اشھد ان لا الہ الااللہ اشھد ان لا الہ الااللہ اشھد ان محمد رسول اللّٰہ اشھد ان محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم حی علی الصلاۃ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الااللہ