islam insaan k dil aysy joorty hain, jysy ik jisam..
Surat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 125
فَمَنۡ یُّرِدِ اللّٰہُ اَنۡ یَّہۡدِیَہٗ یَشۡرَحۡ صَدۡرَہٗ لِلۡاِسۡلَامِ ۚ وَ مَنۡ یُّرِدۡ اَنۡ یُّضِلَّہٗ یَجۡعَلۡ صَدۡرَہٗ ضَیِّقًا حَرَجًا کَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِ ؕ کَذٰلِکَ یَجۡعَلُ اللّٰہُ الرِّجۡسَ عَلَی الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿۱۲۵﴾
سو جس شخص کو اللہ تعالٰی راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لئے کشادہ کر دیتا ہے اور جس کو بے راہ رکھنا چاہے اس کے سینے کو بہت تنگ کر دیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے اس طرح اللہ تعالٰی ایمان نہ لانے والوں پر ناپاکی مسلط کر دیتا ہے ۔
Surat No 4 : سورة النساء - Ayat No 34
اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰہُ بَعۡضَہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ وَّ بِمَاۤ اَنۡفَقُوۡا مِنۡ اَمۡوَالِہِمۡ ؕ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلۡغَیۡبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰہُ ؕ وَ الّٰتِیۡ تَخَافُوۡنَ نُشُوۡزَہُنَّ فَعِظُوۡہُنَّ وَ اہۡجُرُوۡہُنَّ فِی الۡمَضَاجِعِ وَ اضۡرِبُوۡہُنَّ ۚ فَاِنۡ اَطَعۡنَکُمۡ فَلَا تَبۡغُوۡا عَلَیۡہِنَّ سَبِیۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیۡرًا ﴿۳۴﴾
مرد عورتوں پر حاکم ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالٰی نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے کہ مردوں نےاپنے مال خرچ کئے ہیں ، پس نیک فرمانبردار عورتیں خاوند کی عدم موجودگی میں بہ حفاظتِ الٰہی نگہداشت رکھنے والیاں ہیں اور جن عورتوں کی ناف
baaz log hur waqt Available hoty hain. oor Available sasty hoty hain..oor yahi jannat waloo ki nishani hoti hain..
jab nafarman muslim or kafir Dono jahannam main jayi ga... tho kafir nahi keh sakta k mujy tho kafir k ghar main pyda kiya..
Allah apny oper jawab nahi choorta..
surah Baqarah..8,9.
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں ، حالانکہ درحقیقت وہ مومن نہیں ہیں
..
وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں ، مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے 11 ۔
Surat No 6 : سورة الأنعام - Ayat No 50
قُلۡ لَّاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ عِنۡدِیۡ خَزَآئِنُ اللّٰہِ وَ لَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَیۡبَ وَ لَاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ اِنِّیۡ مَلَکٌ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوۡحٰۤی اِلَیَّ ؕ قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الۡاَعۡمٰی وَ الۡبَصِیۡرُ ؕ اَفَلَا تَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿٪۵۰﴾ 11
آپ کہہ دیجئے کہ نہ تو میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ میں تو صرف جو کچھ میرے پاس وحی آتی ہے اس کا اتباع کرتا ہوں آپ کہئے کہ اندھا اور بینا کہیں برابر ہو سکتا ہے سو کیا تم غور نہیں کرتے؟
Surat No 5 : سورة المائدة - Ayat No 100
قُلۡ لَّا یَسۡتَوِی الۡخَبِیۡثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوۡ اَعۡجَبَکَ کَثۡرَۃُ الۡخَبِیۡثِ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰۤاُولِی الۡاَلۡبَابِ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰۰﴾٪ 3
آپ فرما دیجئے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں گو آپ کو ناپاک کی کثرت بھلی لگتی ہو اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو اے عقلمندو! تاکہ تم کامیاب ہو ۔
Andhahy or Dekny waly barabar nahi..
Surah No 6,,,Ayath No 122
ایسا شخص جو پہلے مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندہ کر دیا اور ہم نے اس کو ایک ایسا نور دے دیا کہ وہ اس کو لئے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے کیا ایسا شخص اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے؟ جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا اسی طرح کافروں کو ان کے اعمال خوش نما معلوم ہوا کرتے ہیں ۔
surah Najam.👇28
حالانکہ انہیں اس بات کا ذرا بھی علم نہیں ہے ۔ وہ محض وہم و گمان کے پیچھے چل رہے ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ وہم و گمان حق کے معاملے میں بالکل کار آمد نہیں ۔
surah yunus 60
اور جو لوگ اللہ پر بہتان باندھتے ہیں ، روز قیامت کے بارے میں ان کا کیا گمان ہے ؟ اس میں شک نہیں کہ اللہ انسانوں کے ساتھ فضل کا معاملہ کرنے والا ہے ، لیکن ان میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے ۔
surah Yunus 66
یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جتنے جان دار ہیں وہ سب اللہ ہی کی ملکیت میں ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے سوا دوسروں کو پکارتے ہیں ، وہ کوئی اللہ کے ( حقیقی ) شرکاء کی پیروی نہیں کرتے ۔ وہ کسی اور چیز کی نہیں ، محض گمان کی پیروی کرتے ہیں ، اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ اندازوں کے تیر چلاتے رہیں ۔
surah Anaam 148
جن لوگوں نے شرک اپنایا ہوا ہے ، وہ یہ کہیں گے کہ : اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم شرک کرتے ، نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم کسی بھی چیز کو حرام قرار دیتے ۔ ( ٧٩ ) ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی اسی طرح ( رسولوں کو ) جھٹلایا تھا ، یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا ۔ تم ان سے کہو کہ : کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے جو ہمارے سامنے نکال کر پیش کرسکو؟ تم تو جس چیز کے پیچھے چل رہے ہو وہ گمان کے سوا کچھ نہیں ، اور تمہارا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ وہمی اندازے لگاتے رہو ۔
surah Al Anaam 116 ayat
اور اگر تم زمین میں بسنے والوں کی اکثریت کے پیچھے چلو گے تو وہ تمہیں اللہ کے راستے سے گمراہ کر ڈالیں گے ۔ وہ تو وہم و گمان کے سوا کسی چیز کے پیچھے نہیں چلتے ، اور ان کا کام اس کے سوا کچھ نہیں کہ خیالی اندازے لگاتے رہیں ۔

jis par Allah or os ki Rasul SAW ki baathy buri lagti hain tho samjy os ki Rooh bemaar hain..
surah Nisa 174 ayat..
اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے کھلی دلیل آچکی ہے ، اور ہم نے تمہارے پاس ایک ایسی روشنی بھیج دی ہے جو راستے کی پوری وضاحت کرنے والی ہے ۔
surah baqarah..257
اللہ ایمان والوں کا رکھوالا ہے ؛ وہ انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاتا ہے ۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے رکھوالے وہ شیطان ہیں جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں میں لے جاتے ہیں ۔ وہ سب آگ کے باسی ہیں ؛ وہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے
surah Baqara Ayat NO,20
ایسا لگتا ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو اچک لے جائے گی ۔ جب بھی بجلی ان کے لیے روشنی کردیتی ہے ، وہ اس ( روشنی ) میں چل پڑتے ہیں ، اور جب وہ ان پر اندھیرا کردیتی ہے تو وہ کھڑے رہ جاتے ہیں ، اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے سننے اور دیکھنے کی طاقتیں چھین لیتا ، بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہ
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain