Damadam.pk
Ashfaqkhan-11's posts | Damadam

Ashfaqkhan-11's posts:

Ashfaqkhan-11
 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حوض کوثر پر تم لوگوں کا پیش خیمہ ہوں گا اور تم میں سے کچھ لوگ میری طرف آئیں گے جب میں انہیں ( حوض کا پانی ) دینے کے لیے جھکوں گا تو انہیں میرے سامنے سے کھینچ لیا جائے گا۔ میں کہوں گا اے میرے رب! یہ تو میری امت کے لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا آپ کو معلوم نہیں کہ انہوں نے آپ کے بعد دین میں کیا کیا نئی باتیں نکال لی تھیں۔“

Ashfaqkhan-11
 

kabi kabi Ensaan par waqt ki kami bi paar sakti hain.bas os ky paaas waqt nahi...yi bi ik chota imtihaan hota hain.

Islamic Quotes image
A  : Raayi ka dana - 
Interesting Posts image
A  : Hadees - 
Ashfaqkhan-11
 

aysaa nahi kehna chayi k jo mery dil ko Achaa lagy wo islam hain oor jo mery dill ko bora lagy wo islam nahi.. islam koi mix metaaayi nahi.. jo je main aaya wahi kahaa..

Ashfaqkhan-11
 

Quran o Hadees ky lelawa koi book nahi..

Beautiful Nature image
A  : Bbnjggbj - 
Life Advice image
A  : Ilam ky bary main asaani say janna.. - 
Ashfaqkhan-11
 

jab insaan Qayamat ky din oot jayiga tho yi nahi keh sakta k mujy pata nahi ta,oor main islam nahi jantta. Q k Allah ny insaan par hujjat Qayiem ki. mobile ky zariyi.logo ky zariyi,oor har insaan ky paas 2 fareshy hoty hain os ko Rehnomaayi k liyi..

Ashfaqkhan-11
 

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عثمان! کیا میری سنت سے بے رغبتی کررہے ہو؟ انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! نہیں، اے اللہ کے رسول! میں تو آپ کی سنت کو طلب کرنے والا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ ہے تو میں سوتا بھی ہوں اور نماز بھی پڑھتا ہوں اور روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، میں نے عورتوں سے شادی بھی کر رکھی ہے، اے عثمان! اللہ سے ڈرو، تم پر تیری بیوی کا حق ہے، تم پر تیرے مہمان کا حق ہے اور تجھ پر تیرے نفس کا حق ہے، اس لیے روزے بھی رکھا کر اور ان کو ترک بھی کیا کر اور نماز بھی پڑھا کر اور سویا بھی کرو۔

Ashfaqkhan-11
 

۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی ایماندار خاوند اپنی ایمانداری بیوی سے بغض وعداوت نہیں رکھتا، کیونکہ اگر وہ اپنی بیوی کی ایک عادت ناپسند کرتا ہے تو کسی دوسری صفت کی وجہ سے راضی اور خوش ہو جاتا ہے۔

Ashfaqkhan-11
 

سیّدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سُترے کی طرف نماز پڑھے تو وہ اس کے قریب ہوجائے تاکہ شیطان اس پر اس کی نماز قطع نہ کرے۔

Ashfaqkhan-11
 

apni khushi ko agar Talaaash kana hain Tho Humari khushi humary Taqleef ky andar chopi hoti hain,

Ashfaqkhan-11
 

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی اور خود بھی روئے اور اپنے ساتھ والوں کو بھی رلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے رب سے یہ اجازت طلب کی کہ میں اپنی والدہ کے حق میں دعائے مغفرت کروں؟ لیکن مجھے اجازت نہیں دی گئی۔پھر جب میں نے اس کی قبر کی زیارت کی اجازت مانگی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے اجازت دے دی، تم بھی قبروں کی زیارت کیا کرو، کیونکہ یہ موت یاد دلاتی ہیں۔

Ashfaqkhan-11
 

سیّدنامعاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں نکلے، یہ غزوۂ تبوک کا واقعہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے ادا کیا۔ راوی کہتا ہے: میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کام پر کس چیز نے آمادہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا:آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ آپ اپنی امت پر تنگی نہ کریں۔

Ashfaqkhan-11
 

سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں ظہرو عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کرلیا کرتے تھے۔

Ashfaqkhan-11
 

kotto k darmiyaan khush mat hona, yi ghosht khoor hain

Ashfaqkhan-11
 

سیدنا زیدبن خالد جہنیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر مشقت ڈالنے کا احساس نہ ہوتا تو میں ان کو ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دے دیتا۔ سیدنا زیدؓجب مسجد کی طرف آتے تھے تو کاتب کے قلم کی طرح ان کے کان پر مسواک ہوتی تھی، جب بھی نماز کھڑی کی جاتی تھی تو وہ نماز سے پہلے مسواک کرتے تھے۔

Ashfaqkhan-11
 

سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے مسواک کرنے کا اتنا حکم دیاگیا کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ عنقریب اس کے بارے میں قرآن مجید نازل ہو جائے گا۔

Ashfaqkhan-11
 

سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی نماز اس وقت پڑھی کہ جب سورج مشرق کی جانب اتنا بلند تھا جتنا وہ عصر کے وقت مغرب کی جانب اونچا ہوتا ہے۔