Surat No 33 : سورة الأحزاب - Ayat No 31 وَ مَنۡ یَّقۡنُتۡ مِنۡکُنَّ لِلّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تَعۡمَلۡ صَالِحًا نُّؤۡتِہَاۤ اَجۡرَہَا مَرَّتَیۡنِ ۙ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہَا رِزۡقًا کَرِیۡمًا ﴿۳۱﴾ اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی تابع دار رہے گی ، اور نیک عمل کرے گی ، اسے ہم اس کا ثواب بھی دو گنا دیں گے ، اور اس کے لیے ہم نے باعزت رزق تیار کر رکھا ہے ۔