اب کے برس میرے ہمدم بہت ہی خوف آتا ہے مجهے اس دسمبر سے دسمبر جو کبهی مجهکو بہت محبوب لگتا تها وہی سفاک لگتا ہے بہت بیباک لگتا ہے ہاں اس سنگدل مہینے سے مجهے اب کے نہیں ملنا قسم اسکی نہیں ملنا مگر سنتا ہوں یہ بهی میں کہ اس ظالم مہینے کو کوئی بهی روک نہ پایا نہ آنے سے، نہ جانے سے صدائیں یہ نہیں سنتا وفائیں یہ نہیں کرتا یہ کرتا ہے فقط اتنا سزائیں سونپ جاتا ہے 15_Dec💔