ملا کر خاک میں مجھ کو وہ کچھ اس انداز میں بولے
کھــلونا تــھـــا یہ ” مٹـی کا “ کہـاں رکھنے کے قابـل تھـا
خلوص عشق کبھی رائیگاں نہیں جاتا
میں کیسے مان لوں اسے میرا خیال نہیں آتا
شیخ صاحب بیگم کیساتھ ایک ہوٹل کے سامنے سے گذر رہے تھے کہ اچانک سے کباب کی اشتہا انگیز خوشبو کا بھبھکا بیگم صاحبہ کے نتھنوں سے ٹکرایا تو بے اختیار کہہ اٹھیں: واہ کیا خوشبو ہے۔۔۔۔
شیخ صاحب بڑے فیاضانہ انداز میں بولے: بیگم پسند آئی کباب کی خوشبو؟؟
بیگم صاحبہ جن کے پچھلے تین ہفتوں سے ساگ کھا کھا کے کان بھی سبز رنگ کے ہو گئے تھے جلدی سے بولیں: جی سرتاج۔۔
شیخ صاحب بھی حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے بولے:
چل دوبارہ گذرتے ہیں اسی ہوٹل کے سامنے سے۔۔😜🤗
سب کے دلوں میں دھڑکنا ضروری نہیں ہوتا صاحب!!
لوگوں کی آنکھوں میں کھٹکنے کا بھی ایک مزہ ہے!!
خوبصورت چہروں ،خوبصورت لمحات اور خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لینے کو خوبصورتی سمجھنے والوں کی سادہ لوحی پر ہنسی آتی ہے۔
زندگی کی خوبصورتی اس کا ہر لمحہ بدل جانا ہے۔سکھ اگر خوشی دیتے ہیں تو سکھ خوشیوں کے پیامبر بن کے آتے ۔دن کے بعد رات،رات کے بعد دن۔ ہر شے کی خوبصورتی اسکے بدل جانے میں پوشیدہ ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain