احساس ایک الگ چیز ہے جہاں پیدا ہو جائے وہاں سوچ بدل جاتی ہے ، نئے راستے نکل آتے ہیں لیکن ڈر سے آگے جیت ہے ، ہمت کے آگے سب ممکن ہے ، حوصلہ ہو تو نقلی ٹانگوں پہ لوگ ماونٹ ایورسٹ سر کر لیتے اور اصلی پاوں پہ چلنے والے بے حوصلہ دامن کوہ تک نہیں پہنچ سکتے ۔ محبت کا سفر تو جاری رہتا ہے کبھی اونچائی کبھی کھائی کبھی میدان تو کبھی صحرا در صحرا
*ایک پیغــام سب بہنوں کے نـــام 🍃❤️* وہ تمام نوجوان لڑکیاں جن کے ہاتھ میں کسی بھی وجہ سے فون آ چکا ہے۔۔ اس بحث میں جائے بغیر کہ کیوں آیا اور کتنا ضروری تھا ، لیکن ایک بات ذہن نشین کرلیں۔۔ خواہ کوئی چیٹنگ میسنجر ہو ، یا کسی کا کتنا ہی متاثر کن سوشل میڈیا اکاونٹ۔۔ کتنی ہی بہترین دینی یا دنیاوی پوسٹس۔۔ کسی غیر پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا!! سیکھ لو یہ سبق بیٹا ، کتنی تکلیف سے گزرتی ہیں وہ بچیاں جو نادانی میں کسی کے محبت بھرے جملے سن کر جذبات میں بہہ جاتی ہیں، اپنے وہ راز بتا دیتی ہیں جنہیں سب سے چھپا کر رکھنا تھا۔۔ وہ قربت کے لمحات جن پر صرف ان کے حلال شوہر کا حق ہونا چاہیے تھا ، کسی دو ٹکے کے چھوکرے کے ساتھ شئیر کر لیتی ہیں۔۔ اپنے تمام معاملات، احساسات اوور شئیر کرکے اپنی زندگی کی ڈور کسی بے رحم نمونے کے ہاتھ میں دے دیتی ہیں۔۔