روشنی بانٹنے کے صرف دو ہی طریقے ہیں ہم خود شمع بن جائیں، یا پھر شیشہ بن جائیں جس سے اس شمع کی روشنی منعکس ہو کر پھیل جایا کرے کیونکه ہم پیدا ہی اس لیئے کیئے گئے ہیں کہ دوسرے کے کام آئیں، دوسرے کس لیئے پیدا کیئے گئے ہیں، ہمارے لیئے یہ جاننا اتنا ضروری اور اہم نہیں ہونا چاہیئے۔😇
بعض دفعہ خاموشی وجود پر نہیں دل میں اترتی ہے، پھر اس سے زیادہ مکمل،خوبصورت اور بامعنی گفتگو کوئی اور چیز نہیں کرسکتی اور یہ گفتگو انسان کی ساری زندگی کا حاصل ہوتی ہیں اور اس گفتگو کے بعد ایک دوسرے سے کبھی دوبارہ کچھ کہنا نہیں پڑتا، کچھ کہنے کی ضرورت رہتی ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔!💕