Damadam.pk
Ayesha_Ibrahim's posts | Damadam

Ayesha_Ibrahim's posts:

Ayesha_Ibrahim
 

ڈریس پینٹ شرٹ پہنے گلے میں ٹائی لگائے وہ تیس بیتیس سالہ جوان مرد تھا
جو کہیں سے بھی شانزے کے بنائے امیج سے میچ نہیں ہوتا تھا
بلیک میل اموشنل ڈرامہ یا زبردستی_جو بھی کہیں شانزے ایک عام سی کمپنی میں 9سے5 کام پر جانے والے ماسٹر پڑھے احد کے نام میں منسوب ہو گئی
**************
پرانے زمانے کا جوڑا اور یہ ہلکی سی سونے کی انگھوٹھی_کچھ سلامی کی رقم بھی ملی ہے
شانزے اپنی منگنی کے بعد خوب بدمزہ ہوئی اور ماما سے شکایت کرنے لگی_اسے آنے والے کل کی فکر تھی
نا شکری نہیں بنو_ماشاءالله اتنی اچھی تو ہو گئی رسم_رابعہ آج بہت پرسکون اور مطمئن تھی_انہیں تو شانزے آج کسی پری سے کم نہیں لگ رہی تھی جو فیروزی رنگ کے ہلکے سے کام والے جوڑے میں اچھے خاصے شگن کے

Ayesha_Ibrahim
 

شادی بیاہ میں دیکھ بھال کر جوڑ کرنا پڑتا ہے
جب اولاد جوان ہو تو پاکستانی ماؤں کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے اموشنل بلیک میل کرنا_اگر اس سے کام نہ بنے تو دنیا جہاں کی اولاد کی تعریف اور اپنی اولاد میں کیڑے نکالنا_رابعہ اپنے دونوں بچوں کو خوب جانتی تھی_ماں کے ہی ان میں نقص نکالنے سے دونوں کو ہی چپ لگ جاتی_اگر وہ ڈرامے باز تھے تو وہ بھی انکی ماں تھی
اب ایسی بھی بات نہیں_شانزے نے ہلکا سا احتجاج کیا
موبائل میں احد کی تصویر دیکھتی کہہ رہی تھی
وہ چھے فٹ کا لمبا چوڑا مرد نہیں تھا مناسب سا قد ہو گا اسکا پانچ فٹ آٹھ انچ_گندمی رنگ بھرا ہوا جسم اور چہرے کے مردانہ نقوش کو مزید دلکش بناتی اسکی داڑھی_ڈریس پینٹ شرٹ پہنے

Ayesha_Ibrahim
 

جبکہ مرتضیٰ اس میں سے کیڑے نکالنے میں لگا تھا
دلاور تو بس خاموشی سے دونوں کی سن رہا تھا جو بھی تھا فیصلہ انہوں نے کرنا تھا
لڑکا دیکھا ہے ماما آپ نے_نوکری بھی کوئی خاص نہیں_مرتضیٰ کے اعتراض پر رابعہ کا پارہ چڑھ گیا
پھر اپنے باپ سے کہو کوئی لفٹنینٹ کرنل لے آئے اس مہارانی کے لئے_رابعہ بھی اب تپ گئی
نوکری کے ساتھ شکل و صورت کا بھی کچھ خاص نہیں_وہ مسلسل ناک منہ چڑھا رہا تھا
ایسی عام سے شکل و صورت والی لڑکیوں کے لئے کوئی عرش سے اترا شہزادہ تو آنے سے رہا_میں کہتی ہوں خود کو دیکھو پہلے_شادی بیاہ میں دیکھ بھال کر جوڑ کرنا پڑتا ہے

Ayesha_Ibrahim
 

اور نظریں بس سامنے آکر شو پیس بن کر بیٹھی لڑکی پر ہوتی ہیں
اس وقت سب کی نظریں کسی سکینر سے کم نہیں ہوتیں_چہرے کا رنگ دانتوں کی بناوٹ سے لےکر لڑکے والوں کا بس چلے تو مکمل ایکسرے کر ہی لیں آیا آنتیں بھی نفاست میں اپنی جگہ موجود ہیں کہ نہیں جب کے لڑکی تو زمین میں نگاہیں گاڑھے سوچ رہی ہوتی ہے بس کسی طرح ماں کا اشارہ ہو کہ بیٹا جاؤ یہ برتن کچن میں رکھ دو_اور حلق میں اٹکا سانس بحال ہو
*****************
مجھے تو بہت پسند ہے یہ رشتہ
رابعہ اپنے شوہر سے مشورہ کرنے بیٹھی تھیں جبکہ مرتضیٰ اس میں سے کیڑے نکالنے میں لگا تھا

Ayesha_Ibrahim
 

گھر پر مہمان بیٹھے ہیں اور یہاں تم دونوں کا یہ تماشا_رابعہ نے آہستہ آواز میں کہا مبادہ ڈرا ئینگ روم میں بیٹھے لڑکے والے نہ سن لیں
سنتے ہیں تو سن لیں_بڑا کوئی بزنس مین ہے نا انکا بیٹا_شانزے نے منہ بنا کر کہا
بلکل ٹھیک کر رہی ہے شانزے_مرتضیٰ نے اسکی ہاں میں ہاں ملائی
منہ بنا کر ماں کے اور بھائی کے سامنے تو بڑی بڑی باتیں بول دیتی تھی_مگر دل چڑیا کا سا تھا شانزے کا یا شاید ہر لڑکی ہی ایسی ہوتی ہے جب سب کی نظروں کا محور بننا پڑتا ہے_باتیں کرتے ہوئے تمام لوگ ایک دم خاموش ہو جاتے ہیں اور نظریں بس سامنے
_آکر شو پیس بن کر بیٹھی لڑکی پر ہوتی ہیں

Ayesha_Ibrahim
 

شانزے نے دوپٹہ سر پر ٹکاتے ہوئے اک ادا سے کہا
صاف ستھری رنگت والی مناسب سا قد پر کشش نقوش والی وہ ایک عام سی لڑکی تھی جس کی زندگی بھی عام سی ہی تھی لیکن اسکے خواب بہت خاص تھے
بس بس اب یہ ایکٹنگ مہمانوں کے سامنے جا کر نہ کرنا_مرتضیٰ نے اسے گھورا
سب کے بھائی اتنے اچھے ہوتے ہیں ایک میرا بھائی ہے_یہ وقت ہے مجھ سے منہ ماری کرنے کا
شانزے نے آنکھوں میں آئے آنسو اپنے اندر اتارے
ایک تو میں تم دونوں کی اس حرکت پر بہت پریشان ہوں_گھر پر مہمان بیٹھے ہیں اور یہاں تم دونوں کا یہ تماشا_رابعہ نے آہستہ آواز میں کہا

Ayesha_Ibrahim
 

پھر شوہر اور پھر بچوں کی خدمت میں گزر جاتی ہے
ہر عام لڑکی کی طرح شانزے کے گھر والوں نے بھی ماسٹرز میں داخلے کے ساتھ ہی رشتہ دیکھنا شروع کر دیا
یہ رشتہ دیکھنا بھی بہت کٹھن مرخلہ ہوتا ہے
اس میں لڑکی کے گھر سے لے کر بینک بیلنس اور جہیز کے ساتھ لڑکی خود پڑھی لکھی نازک خوبصورت اور صرف اٹھارہ سال کی ہو_ایسا ہی ہے عام سے لوگوں کی زندگی کا بڑا اور خاص دکھ
"_بس بس ٹھیک ہے_زیادہ میک اپ نہ کر لینا"
ماما زیادہ کہاں کیا ہے نیچرل میک اپ کیا ہے ہلکا ہلکا سا شانزے نے دوپٹہ سر پر ٹکاتے ہوئے اک ادا سے کہا

Ayesha_Ibrahim
 

♥️معصوم_خواہشیں#
بقلم_ماہی_شاہ#
ناولٹ#
شانزے ایک عام سے گھرانے کی عام سی لڑکی_عام سی زندگی تو یہی ہے نا کہ پڑھا لکھا کر کچھ گھر داری سکھا کر وقت پر لڑکی کو بیاہ دیا جائے_پھر اسکی زندگی ہے اسکا سسرال بچے اور شوہر_عمومی طور پر ایک لڑکی کی زندگی کا دائرہ کار اتنا ہی ہے ایک دائرہ سمجھ لیں جو ماں باپ کے گھر سے شروع ہوکر بچوں کے گھر پر ختم ہوتا ہے اور اس دائرے میں لڑکی سے عورت بننے تک کی عمر پہلے باپ پھر
_شوہر اور پھر بچوں کی خدمت میں گزر جاتی ہے

Ayesha_Ibrahim
 

میری اداسی انھیں پریشان کر دیتی ہے
♥️😍اپنے بھائیوں کی لاڈلی ہوں میں
#_Ayesha

Ayesha_Ibrahim
 

💍منگنی ہوگئی ہے اسکی
🖤اب وہ بات بھی معقول کرےگا
💔مجھ کو ہجر بھیجا ہے اس نے
🔥اور خود وہ عیدیں وصول کرےگا
#_Ayesha

Ayesha_Ibrahim
 

اے چاند! کیوں کرتا ہے مولویوں کو پریشان
تجھے دیکھنے کے لیے بےچین ہیں مفتی منیب الرحمن
تجھے دیکھ نہیں پاتے پورے پاکستان کے مسلمان
ناجانے تجھے کیسے ڈھونڈ لیتے ہیں پشاور کے پٹھان
Prank with whole pakistani nation
#Eid_mubark
#_Ayesha

Ayesha_Ibrahim
 

کمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گی
میں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی
#_Ayesha

Ayesha_Ibrahim
 

میں ہوں جھلی اس کے عشق میں اور وہ شخص
🔥آج بھی اپنی ''منگ'' کے پیچھے پاگل ہے
#_Ayesha

Ayesha_Ibrahim
 

مجھ سے پنگا سوچ سمجھ کے لینا
🔥♥️تین بھائیوں کی اکلوتی بہن ہوں
#_Ayesha

MOM 
Is Just Reflection Of
WOW
#Happy Mother's Day
#_Ayesha
A  : MOM Is Just Reflection Of WOW #Happy Mother's Day #_Ayesha - 
Ayesha_Ibrahim
 

ابا جان محبتوں، عقیدتوں، چاہتوں
♥️😍___کے سارے لفظ آپ کے نام
#_Ayesha

Ayesha_Ibrahim
 

میں نے ایک باپ جیسا کوئی انسان
👑♥️___اس دنیا میں نہیں دیکھا
#_Ayesha