Damadam.pk
Azaad's posts | Damadam

Azaad's posts:

Aisa Bhi Hota Hai
A  : Aisa Bhi Hota Hai - 
Azaad
 

ہیں کس لیے اداس کوئی پوچھتا نہیں
رستہ خود اپنے گھر کا ہمیں سوجھتا نہیں
نقش وفا کسی کا کوئی ڈھونڈھتا نہیں
اہل وفا کا پھر بھی بھرم ٹوٹتا نہیں
اہل ہنر کی بات تھی اہل نظر کے ساتھ
اب تو کوئی بھی ان کی طرف دیکھتا نہیں
ہم سے ہوئی خطا تو برا مانتے ہو کیوں
ہم بھی تو آدمی ہیں کوئی دیوتا نہیں
دامن تمہارا ہاتھ سے جاتا رہا مگر
اک رشتۂ خیال ہے کہ ٹوٹتا نہیں
سورج کے نور پر بھی اندھیروں کا راج ہے
اے دردؔ دور تک مجھے کچھ سوجھتا نہیں

Azaad
 

تمہیں بے وفا کہنے کی جرات تو نہیں لیکن______!!
اتنا ضرور کہنا ہے_____ کہ وفائیں یوں نہیں ہوتیں..💔

Azaad
 

ذرا دیکھو ، یہ دروازے پہ دستک کون دیتا ہے
محبت ہو تو کہہ دینا" #یہاں_اب_ہم_نہیں_رہتے"