Damadam.pk
Balouch_007's posts | Damadam

Balouch_007's posts:

Balouch_007
 

اگر خواتین نہ ہوتی تو ہم اب کسی غار میں بیٹھ کر کچا گوشت کھا رہے ہوتے،کیونکہ ہم نے اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے تہذیب بنائی تھی
اورسن ویلز

Balouch_007
 

کہا بھی تھا کہ زیادہ قریب مت آؤ
بتایا تھا کہ تمہیں مجھ سے مسئلے ہوں گے

Balouch_007
 

مرے خلاف گواہی میں پیش پیش رہا
وہ شخص جس نے مجھے جرم پر ابھارا تھا

Balouch_007
 

دسترس ترکِ تعلق کا سبب ٹھہری
اس کو کافی نہ لگا میرا میسّر ہونا

Balouch_007
 

To be trusted is a greater compliment than to be loved..

Balouch_007
 

گھر والوں کا بس نہیں چل رہا ورنہ چائے میں بھی گوشت ڈال کر دے دیں
🫣

Balouch_007
 

علم کو ڈگریوں میں مت ڈھونڈو
دانشیں احتجاج کرتی ہیں

Balouch_007
 

ٹی وی پر چلنے والا ڈرامہ ”پری زاد“ صرف ڈرامہ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا حقیقی چہرہ تھا۔ پری زاد ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ مجھے حقیقت پہ مبنی لگا۔ ڈرامے کے ہیرو پری زاد سے ایک امیر کبیر خاتون کہتی ہے!
”سنو لڑکے یہ چہرہ، صورت ، شخصیت ہیں ناں یہ سب لوئر مڈل کلاس کے مسائل ہوتے ہیں۔ مرد کی صورت شخصیت اور وقار سب اس کے پیسے سے ہوتا ہے۔ جاو اس بے رحم دنیا میں جاو اور اپنے حصے کی دولت سمیٹ لو۔ خود کو اتنا امیر کرو یہ جو تمہاری شخصیت کے عیب ہیں ناں دنیا کو سٹائل لگنے لگیں۔ اور ہاں چھوڑو یہ شاعری واعری یہ سب بھرے پیٹ کے چونچلے ہیں۔ غریب کی شاعری دنیا کو فضول لگتی ہے اور مرد اگر امیر ہوتو دنیا کو اس کی گالی بھی شاعری لگنے لگتی ہے۔
Reality 🥺

Balouch_007
 

زندگی کب کی ہو چکی خاموش
دل تو بس عادتاً دھڑکتا ہے

Balouch_007
 

زندگی تو عقلمندوں کے لیے خواب، احمقوں کے لیے کھیل، امیروں کے لیے مزاح، غریبوں کے لیے المیہ ہے

Balouch_007
 

تم کرتے ہوگے اپنے الفاظوں سے متاثر
میری خاموشی سے بڑا کوئی استاد نہیں ہے

Balouch_007
 

*ہم میں کیا ہے کہ ہمیں یاد کرے گا کوئی
*اچھے اچھوں کو یہاں لوگ بُھلا دیتے ہیں

Balouch_007
 

Dunya bahot dekh li..
ab bs susral dekhna h..

Balouch_007
 

مجھ سے حالات کے تلوے نہیں چاٹے جاتے
زندگی مجھ سے دست و گریباں نہ ہوا کر

Balouch_007
 

The perfect age for marriage:
- Biologically: 15
- Religiously: 15-17
- Socially: 26
- Legally: 18+
- Culturally: 24-28
- Economically: 30+
And Logically: never

Balouch_007
 

منسوب تیری ذات سے ، رعنائیاں تمام
تیرے بنا حیات میں کچھ دلکشی نہیں
🖤

Balouch_007
 

کارِ حیات، ریشمی دھاگوں کا کھیل تھا
اُلجھے تو پھر سُلجھ نہ سکے تار زیست کے
ایک ایک سانس کے لیے، کاسہ لیے پھریں
ایسے بھی ہم نہیں ہیں، طلبگار زیست کے

Balouch_007
 

آیت سناؤ صبر کی کوئی قران سے
ورنہ الجھ پڑوں گا میں سارے جہان سے
وہ شام آج تک مرے سینے پہ نقش ہے
اک شخص پھر گیا تھا جب اپنی زبان سے

Balouch_007
 

کبھی جو مجھ کو ___فتویٰ دینے کا اِذن ملے
میں انسان کا انسان کے آگے رونا حرام لکھوں

Balouch_007
 

ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گُھٹ گُھٹ کے مر جاتی ہیں اور ہم پھر بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر مسکراتے ہیں، کسی کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم اندر سے کس قدر بدصورتی سے توڑے گئے ہیں