Damadam.pk
Balouch_007's posts | Damadam

Balouch_007's posts:

Balouch_007
 

نہیں ہے پاس کسی کا کسی کو اے محسنؔ
کہ آزما کہ انہیں بار بار دیکھا ہے

Balouch_007
 

آؤ لِپٹ جاؤ میرے سینے سے کہ اے بِحر جمال
کبھی تیرے بدن کی حرارت بھی تو میرے بدن تک پہنچے

Balouch_007
 

آخر گزر ہی جائے گی حیات
یہ کوئی تا حیات تھوڑی ہے

Balouch_007
 

اے میرے پسندیدہ شخص اک بات بتاتا ہوں سنو
کوئی صدق دل سے چاہے تو اسے رلایا نہیں کرتے
شکستہ حال کاٹ سکتا ہے " وہ " نبض بھی اپنی
کسی مجبور وقت کا صبر ہر گز آزمایا نہیں کرتے۔

Balouch_007
 

تلخئ حیات میں، "مسکراہٹ" سجا کے رکھ
سمندر سا "ظرف" چاہئے، اپنوں کے درمیان

Balouch_007
 

مکتبِ عشق کے آداب سے آپ واقف نہیں صاحب
صرف پا لینا عشق نہیں فنا ہونا بھی عشق ہے

Balouch_007
 

حجره ء چشم تو اوروں کے لئے بند کیا
آپ تو مالک و مختار هیں --- آئیں جائیں

Balouch_007
 

وہ سراپا سامنے ہے، استعارے مسترد
چاند،جُگنو،پھول,خُوشبو اور ستارے مسترد
تذکرہ جن میں نہ ہو اُن کے لب و رُخسار کا
ضبط وہ ساری کتابیں، وہ شُمارے مسترد

Balouch_007
 

ہم بھی شکستہ دل ہیں، پریشان تم بھی ہو
اندر سے ریزہ ریزہ میری جان تم بھی ہو
ہم بھی ہیں ایک اجڑے ہوئے شہر کی طرح
آنکھیں بتا رہی ہیں کہ ویران تم بھی ہو

Balouch_007
 

میں نے کہا خراب ہوں گردشِ چشمِ مَست سے
اُس نے کہا رقص کر ۔۔سارا جہاں خراب ہے

Balouch_007
 

تیری کوئی دعا نہ رد ہوگی،
تیرے تو ہاتھ اتنے پیارے ہیں،

Balouch_007
 

دم بہ دم گردش دوراں کا گھمایا ہوا شخص
ایک دن حشر اٹھاتا ہے گرایا ہوا شخص
میں تو خود پر بھی کفایت سے اسے خرچ کروں
وہ ہے مہنگائی میں مشکل سے کمایا ہوا شخص

Balouch_007
 

اے مری ہم رقص مجھ کو تھام لے
زندگی میرے لیے
ایک خونیں بھیڑ یے سے کم نہیں
اے حسین و اجنبی عورت اسی کے ڈر سے میں
ہو رہا ہوں لمحہ لمحہ اور بھی تیرے قریب
جانتا ھوں تو مری جاں بھی نہیں
تجھ سے ملنے کا پھر امکاں بھی نہیں
تو مری ان آرزوؤں کی مگر تمثیل ھے
جو رھیں مجھ سے گریزاں آج تک

Balouch_007
 

سانس لینے کے لئے
آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے
خواب دیکھنے کے لئے
رات کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے
ویسے ہی
زندگی جینے کے لئے
عشق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے
اور عشق کرنے کے لئے
تم جیسی شعلہ بدن کا وجود ہونا ضروری ہے

Balouch_007
 

بہت رُکی ہوئی شاموں میں چل رہا ہوں کہیں
بہت بجھے ہوئے لوگوں میں جلتا جاتا ہوں
کوئی مکاں ہے جو بے دخل کر رہا ہے مجھے
کوئی گلی ہے کہ جس سے نکلتا جاتا ہوں

Balouch_007
 

میں نے دنیا سے الگ رہ کے بھی دیکھا جوادؔ
ایسی منہ زور اداسی کی دوا کچھ بھی نہیں

Balouch_007
 

The sun stopped shining for me is all. The whole story is: I am sad. I am sad all the time and the sadness is so heavy that I can’t get away from it. Not ever.

Balouch_007
 

There are wounds that never show on the body that are deeper and more hurtful than anything that bleeds.

Balouch_007
 

آسودگئ عمرِ رواں کیوں نہیں دیتے
جو چیز وہاں دو گے یہاں کیوں نہیں دیتے

Balouch_007
 

نمایاں ہونے لگی ہیں خراشیں وہ بھی نثار
ابھی جو وقت نے ڈالی نہیں چہرے پر