سونے سے پہلے کے عملیات اے اللّہ اگر میری زبان سے کوئی کلمہ کفر نکل گیا ہو یا دل میں کفریہ خیال آگیا ہو تو میں معافی مانگتی ہوں میں تجدید ایمان کرتی ہوں میں اسلام کو قبول کرتی ہوں پہلا کلمہ پڑھ لیں ہو سکے تو دوسرا کلمہ بھی یااللّہ میرے سارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما دے میرے تمام گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے میں اپنے دل سے ہر طرح کا حسد، بغض، کینہ نفرت غیبت کو پاک کرتی ہوں میں دل سے سب لوگوں کو معاف کرتی ہوں اے اللّہ تو میری اس ادا کو پسند فرمالے قبول فرما لے اور اس کے صدقے مجھے معاف فرما دے