Damadam.pk
Be___Cool's posts | Damadam

Be___Cool's posts:

Be___Cool
 

اللہ کا دیا سب کچھ ہے 😊😌
فیسبک،انسٹاگرام،گوگل،یو ٹیوب،سنیپ چیٹ ٹک ٹاک🤭😝😝😝
بس پیکج کی کمی ہے⁦🥺🥺

Be___Cool
 

یہ ڈراونی فلمیں بنانے والے کمبخت
دروازے میں تیل کیوں نہیں لگاتے 🤧😣🥴
R u m i 🦋

Be___Cool
 

اپنی الجھتی سوچوں سے خلاصی پانے کو
در بدر بھٹکے ہوئے
اے میرے پسندیدہ شخص!
میں نے تمہارے لیے اپنی بنجر روح میں
چاہتوں کے پودے پروان چڑھا رکھے ہیں
تاکہ ان میں سایہ فگن رہ کر
تم اپنا ہر درد بھلا سکو
میرے ناتواں کاندھوں میں اتنی سکت نہیں
وہ تم پر بیتے غموں کا بار ادھار لے سکیں
لیکن میں نے اپنی آنکھوں کو
کسی چشمے کی سی وسعت فراہم کی ہے
تاکہ وہ تمہارے آنسو روئیں
آؤ! میری آغوش میں اپنا سر رکھو
کہ بری یاداشت بھلا دینے میں
میرے پاس تمہارے لیے
اس سے بہتر جگہ نہیں ہے

Be___Cool
 

میرے دکھ زیادہ ہیں
انہیں سننے کے ساتھ ساتھ
تمہیں مجھ کو
مضبوطی سے تھامے رکھنا ہوگا
کہ جو میں نے سہا ہے
وہ بیاں کروں تو
مجھے پھر سے وہی اذیت جھیلنی ہوگی
جس نے مجھے بچپن سے ہی بڑا بنا دیا تھا!

Be___Cool
 

میری انا گوارا نہیں کرتی ورنہ
رو رو کر، چیخ کر سب کو بولتی
مجھے وہ لوگ چاہیئیں
مجھے وہ لوگ کہیں سے بھی
ڈھونڈ کے لا دو
کہ جن کے بنا میں اداس ہوں
جن کے بنا میں جی نہیں سکتی

Be___Cool
 

اور یہ صرف فلموں میں ہی ممکن ہے نا!
کہ۔۔۔ بنجر اور بے نور آنکھوں والی لڑکی کی زندگی میں
محبت لکھ دی جائے۔۔۔

Be___Cool
 

میں نے جانا کہ روئے زمین پر پائے جانیوالے خوبصورت مناظر میں سے حسین تر اس کی آنکھیں ہیں جن میں تکتے ہوئے مجھے اپنا عکس بھی دلکش دکھائی دیتا ہے۔۔۔
یہ اس کے ہونے کا اثر ہے کہ میں واپس خود سے محبت کر بیٹھی ہوں وگرنہ میری نظر میں مجھ سے اضافی شے میری زندگی میں کوئی نہ تھی۔۔۔
سب کو لگتا ہے معجزوں کا ہونا نا ممکن ہے اور مجھ پر اس کا احساس حاوی ہو جائے تو بے ساختہ پکار اٹھتی ہوں کہ
ہاں!
”محبت معجزے کرتی ہے۔۔۔“

Be___Cool
 

میں مسلسل خود سے محبت کرنا سیکھ رہی ہوں کہ مجھے صرف میں ہی اچھے سے جانتی ہوں۔۔۔
مجھے کب کیا چاہیے؟
کس شے سے دوری بنائے رکھنی چاہیے؟
ایسا کیا ہے جو مجھے خوش رکھ سکتا ہے یا اداسی کے لمحات میں کون سے ایسی چیزیں ہیں جو مجھے سکون میسر کر سکتی ہیں۔۔۔؟؟
یہ سب کچھ میں نے کسی ڈائری میں نہیں لکھا نہ شیڈول بنایا ہوا ہے کہ جو میرے قریب رہنا چاہتے ہیں وہ معلوم کریں اور میری پرواہ کرنا شروع کر دیں۔۔۔
میں کسی کو یہ اختیار تو کیا زحمت ہی نہیں دے سکتی کہ وہ میرے لیے کچھ کرے، اس کے وقت کا ضیاع ہو۔۔۔
اس لیے یہ سب کرنا میرے اپنے لیے آسان ہے نا؟
پھر خود ہی بتاؤ مجھ سے بڑھ میرا خیال بھلا کوئی کیسے رکھ سکتا ہے

Be___Cool
 

جب پہلی بار میرا دل ٹوٹا تھا نا!
اس دن میں نے اپنے لیے دعا کی
کہ میرا دل پتھر کا ہو جائے
اور مجھے کسی کی محبت
کسی کے خلوص پر کبھی یقین نہ آئے
اور اس پتھر ہوۓ دل کا اثر ہے
کہ اب مجھے کسی کا دل یا مان ٹوٹتا دیکھ،
ذرا بھی درد نہیں ہوتا۔۔۔

Be___Cool
 

اور اب محبتیں۔۔۔!!
اصحابِ کہف کے
سِکوں کے مانند ٹھہریں،
اصلی اور نایاب ہونے کے باوجود
رائج الوقت نہیں۔۔۔اا

Be___Cool
 

وقتی تو ہوتا ہے سب کچھ ہر بات ہر چیز اک مدت بعد بدل جاتی ہے......خوشی ہو تو غم میں بدل جاتی ہے اور غم ہو تو خوشی میں.....پریشانی آسانی میں بدل جاتی اور آسانی پریشانی میں......گمان بدگمانی میں ....وفادار بے وفائی میں......اچھائی برائی میں.....تو پھر یہ محبت، محبت کیسے رہ سکتی ہے؟؟؟
یہ بھی اک مدت بعد بدل جاتی ہے نفرت میں....
یا پھر محبوب بدل جاتا ہے.....یا یوں کہہ لوں کہ محبت ہجرت کرجاتی ہے.....
ایک چہرے سے دوسرے چہرے پر.....

Be___Cool
 

میں اپنی دنیا میں رہنے والی
اک نازک سی لڑکی ہوں
جو محبتوں اور نفرتوں پر
برابر یقین رکھتی ہے
میری ماں نے ہمیشہ
میٹھے بول ہی سکھائے ہیں مجھے
مگر میں
رویےمنہ پر مار دینے کی
عادی ہوں
میں وہ لڑکی ہوں
جس میں آپ کو
آپ کا ہی عکس دکھے گا

Be___Cool
 

میرا دل میرے خلاف ہی شطرنج کی چالیں چلتا ہے۔۔!! میرے ہی خلاف اِک ایسی جنگ میں مبتلا جس کے بارے میں خود بھی جانتا ہے ۔۔!! کہ میرے ذہنی تناؤ سے جیت نہیں پائے گا۔۔!!! پھر بھی مجھ کو مسلسل اُکساتا رہتا ہے۔۔!!
کہ دل کی باتیں لکھنا شروع کر دو۔۔!! جو کہانی تمہارے اندر ہے وہ لکھ دو۔۔!! مگر۔۔۔!!

Be___Cool
 

اچھا۔۔۔
بتاؤ ، پھر کیا سیکھا تم نے ۔۔۔۔؟
کوئی روٹھا تو تم بھی روٹھ گئے
یا منانا سیکھا ۔۔۔؟
کسی کے آنسوؤں پہ ہنس دیے
یا چھپانا سیکھا ۔۔۔؟
کوئی بچھڑا تو تم بھی چل دیئے
یا نبھانا سیکھا ۔۔۔؟
کسی کی غلطیوں پہ دی سزا
یا بھُلانا سیکھا ۔۔۔؟

Be___Cool
 

میں نے زندگی میں کبھی کسی شخص کو بد صورت نہیں پایا۔۔۔نہ کسی مرد نہ عورت۔۔۔
میں نے ایک مانگنے والی عورت کے چہرے پہ ایک دلفریب مسکراہٹ دیکھی ہے۔۔۔
ایک مرد کی آنکھوں میں عورت کے لیے عزت دیکھی ہے ۔۔
راہ چلتے کچھ چہروں پہ سچی مسکراہٹ کی خوبصورتی دیکھی ہے ۔۔
دعاؤں کے لیے اٹھے ہاتھوں میں جو خوبصورتی پائی وہ کہیں اور نہ دیکھی🔥
مختصر یہ کہ الحمدللہ آج تک کبھی بھی کسی انسان کو دیکھ کر خیال تک نہیں آیا کہ یہ بدصورت ہے۔۔۔بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کہ فلاں کی شکل ایسی ہے ،فلاں کی ناک ایسی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔
لیکن میں یہ سوچتی ہوں کہ جسے میرا اللّٰہ بنائے وہ بدصورت کیسے ہو سکتا ہے⁦

Be___Cool
 

مجھے خود کے احساسات کو سمیٹے رکھنے کا بہت شوق تھا۔۔۔ میرا دعویٰ تھا میں ان پر کبھی آنچ بھی نہ آنے دوں گی کیونکہ مجھے اپنے آپ میں مگن رہنا تھا لیکن جیسے جیسے قرابت داری بڑھتی گئی میرے لیے لوگ اہم ہوتے گئے تب معلوم ہی نہ ہوا کہ کب، کیسے، کہاں میرا کون سا جذبہ بے موت مر رہا ہے۔۔۔
میرے لیے اہم تھا تو بس ہر وہ رشتہ جس سے مجھے اپنائیت محسوس ہوئی تھی۔۔۔ مجھے لگا تھا ان میں ہی میری دنیا بسی ہے۔۔۔ اس لیے بنا نفع نقصان کا سوچے میں نے اپنا وقت، اپنا خلوص ان بے نام رابطوں پر لٹا دیا کہ انت میں جن کے متعلق علم ہوا وہ سوائے سراب کے کچھ نہ تھے۔۔۔
میں جھولیاں بھر کے جہاں خلوص لٹاتی رہی وہاں کبھی تعبیر نہ پانے والے خوابوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔۔۔
میں جہاں ناطہ نبھائے رکھنے کے لیے خود سے واسطہ توڑتی رہی وہاں میرے لیے سوائے درد کے کچھ رکھا نہیں تھا۔

Be___Cool
 

مجھے میرے تخیل میں یہ سہولت میسر ہے کہ میں اپنی من چاہی ہر شے کو آنکھوں میں اترتے بینائی کے سب رنگوں سے واضح طور پر دیکھ سکتی ہوں، چھو کے محسوس کر سکتی ہوں!

Be___Cool
 

ہم کو اِن لوگوں پہ حیرت ہوتی ہے جو کہتے ہیں، تم نے خود کو سب سے دور کر لیا ہے تم ایک دن اکیلی رہ جاؤ گی😶
خود کو دور کر لینے والا انسان اِسی بات کو ہی تو ایکسیپٹ کر چکا ہوتا ہے جو خُود کو اتنے سارے لوگوں میں بھی اکیلا محسوس کرے،
تو اس کے اِرد گرد ختم ہوتی لوگوں کی بھیڑ اسے کیا دکھ دے پائے گی.!!

Be___Cool
 

ٹپ ٹپ ٹپ، بارش کی بوندیں گری ہیں
شاعر اس پر کتنی ہی نظمیں کہتے ہیں
اپنے جدید لان میں بھیگتے کسی نے سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہے
مجھے برستی بارش میں اپنی غریبی نظر آتی ہے
میں اپنی چھت کی ٹوٹ پھوٹ پر ایک نظم لکھوں گی

Be___Cool
 

میری اماں کی بڑی خواہش تھی
کہ میں گھرداری سیکھوں
اور ہر کام میں طاق ہو جاؤں
وہ اکثر مجھے کہا کرتی تھیں
کہ گول روٹی بنانی سیکھو
اور خیالی دنیا سے باہر آجاؤ !
میں اُن کی باتوں پہ ہنس کہ سر جھٹکتی
اور اُٹھلا کہ کہتی کہ
اماں ! یہ چولہا چوکا، جھاڑو پوچا
یہ سب تو عام لڑکیاں کرتی ہیں
میں بھی یہ سب کر لوں؟
یعنی میں بھی عام ہو جاؤں
میری اس بات پہ وقت طنزیہ مسکرایا
اور مجھے گھیر کہ سمجھا گیا
کہ
لڑکیاں کہاں خاص ہوتی ہیں
یہ تو بس عام ہوتی ہیں !