اِک شخص بے وفا ہوا ایسا ہوا کہ بس! مجھ کو وہ چھوڑ کر گیا ایسا گیا کہ بس! پھر اُس کے بعد کوئی جلانے نہ آ سکا دل کا چراغ گُل ہوا ایسا ہوا کہ بس! چھوڑا ہے جب سے اُس نے مرا ہاتھ تھام کر لوگوں کے پاؤں میں گرا ایسا گرا کہ بس! میں اُس کے لوٹ آنے کا اتنا تھا منتظر مجھ کو یہ خواب سچ لگا ایسا لگا کہ بس! جس پر تھا اعتماد وہی شوخ چپ رہا دنیا کہے مجھے برا ایسا برا کہ بس!❤️ 🌸❤️
رونے سے کیا حاصل کچھ اے دلِ سودائی۔۔ آنکھوں کی بھی بربادی دامن کی بھی رسوائی۔۔ ہم لوگ سمندر کے بچھڑے ہوئے ساحل ہیں۔۔ اس پار بھی تنہائی اس پار بھی تنہائی۔ 🍁🍁