تو پھر کیسا ہوتا ہے محبوب کا لمس ؟ عزرائیل جیسا روح فرسا، جان لیوا تو کیا لوگ موت مانگتے رہتے ہیں اور مرتے رہتے ہیں؟ ہاں یہی سمجھو محبت میں لوگ صدقے واری جاتے ہیں اور صدقے واری جانے کا مطلب تو تم جانتے ہو ناں
میرے حصے میں تُو پہلے ہی بَٹا آیا ہے اتنے تھوڑے سے میسر پہ کفایت کیسی میری تصویر میں رہنے دو یہی ویرانی مجھ سیاہ بخت پہ رنگوں کی عنایت کیسی تم نے بے کار تکلف ہی کیا کہنے کا ورنہ نفرت تو ہے نفرت ہی ، نہایت کیسی ؟