حقیقی انسان وہ ہے جس میں انسانیت ہو۔😥💔
اپنا خیال تو جانور بھی رکھتے ہیں ،
جو دوسروں کا درد بھی سمجھے ، ضرورت مندوں کی مدد کرے ،
اگر کسی کی مدد نہ کریں تو کسی کو تکلیف بھی نہ دیں۔
اسلام ہمیں انسانیت اور انسانوں کے ساتھ حسن سلوک (اچھا برتاؤ) کا درس دیتا ہے،
صحابہ کرا م علیہم الرضوان اپنی ضرورتوں پر دوسروں کی ضرورتوں کو تر جیح دیتے تھے.
اپنی زندگی میں ان سات باتوں کا خیال رکھیں تاکہ کبھی ذلت و رسوائی کا سامنا نہ ہو.
علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ اپنے عقیدت مندوں کو نصیحت فرما رہے تهے، کہ سات باتیں ایسی ہیں کہ جو کسی بهی انسان کو ذلیل کر سکتی ہیں.
1) کسی دعوت میں بن بلائے پہنچ جانا
2) کسی مجلس میں اپنے مرتبے و حیثیت سے بالا تر جگہ پر بیٹها
3) مہمان بن کر میزبان پر حکم چلانا
4) دوسروں کی باتوں میں دخل دینا
5) ان لوگوں سے خطاب کرنا جو سننے کہ لیے تیار نہ ہو
6) سنگ دل اور حریص دولت مند سے مدد کا طالب ہونا
7) بد چلن سے دوستی کرنا.
"مرد کا ایک درجہ کیوں؟ "
ایک دفعہ راستے میں رات اور شدید بارش ۔ ساتھ ہی ٹائر پنکچر ہوگیا ۔ سناٹا اور نومبر کی سرد رات.
گاڑی ایک سائیڈ پر روکی.سات سالہ ارسل بھی بابا کے ساتھ ٹائر بدلنے اترا ۔اور برستی بارش میں ٹارچ تھامے کھڑا تھا ۔ آپی چھوٹو اور مما گاڑی کے اندر گرم ہیٹر آن کئیے بیٹھی تھیں ۔چھتری نہ ہونے کی وجہ سے ارسل بھی بابا کے ساتھ مکمل بھیگ چکا تھا ۔
ہم دھندلائے شیشوں سے ان دونوں کو سردی میں بھیگتا دیکھ رہے تھے ۔ آپی جو حفظ کے دوران جب بھی مردوں کے ایک درجہ آگے ہونے والی آیت پڑھتی تو سوال کیا کرتی .
مما اللہ نے ہمارا ایک درجہ کم کیوں رکھا ؟
مما کئی مثالوں سے سمجھاتیں مگر ننھا ذہن اٹکا ہوا تھا ۔
اسوقت بھائی کو بھیگتے دیکھ کر بولی مما اسے ٹھنڈ لگ جائے گی نا.
مما بولیں ۔۔۔ وہ جو آپ پوچھا کرتی ہیں نا کہ ۔۔ مما مردوں کو اللہ نے
1۔ کسی شخص کو مسلسل دو بار سے زیادہ کال مت کریں۔ اگر وہ آپ کی کال نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی اور ضروری کام میں مصروف ہوں گے۔
2۔ کسی سے لی گئی ادھار رقم ان کے یاد دلانے سے پہلے ہی ادا کردیں۔ چاہے ایک روپیہ ہو یا ایک کڑور یہ آپکے کردار کی پختگی دکھاتا ہے۔
3۔ کسی کی دعوت پر مدعو ہونے پر مینو میں سے مہنگی ڈش کا آرڈر نہ دیں۔ اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ آپ کے لئے کھانے کی اپنی پسندیدہ چیز کا آرڈر دیں۔
4۔ مختلف پرسنل سوالات کسی سے مت پوچھیں جیسے “اوہ! تو آپ ابھی تک شادی شدہ نہیں ہیں؟” یا “آپ کے بچے نہیں ہیں؟” یا پھر “آپ نے گھر کیوں نہیں خریدا؟” وغیرہ۔ خدا کیلئے یہ آپ کا مسئلہ ہر گز نہیں ہے۔
5۔ ہمیشہ اپنے پیچھے آنے والے شخص کیلئے دروازہ کھولیں۔ اگرچہ وہ بڑا ہو یا چھوٹا مرد ہو یا عورت
جب بارش ہوتی ہے تو اونچے پہاڑوں پر موجود چھوٹے چھوٹے گڑھے بھی بھر جاتے ہیں جبکہ بڑے بڑے اونچے ٹیلے خالی رہ جاتے ہیں کوشش کریں کہ بڑا ٹیلہ بننے کی بجائے اپنے آپ کو خالی رکھیں کیا پتہ کس وقت رحمت کی بارش آپ کا خالی گڑھا بھر دے ..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain