ہم بہت سے لوگوں کی زندگی میں ایکسٹرا ہوتے ہیں پر ہمیں یہ بات پتا ہی نہیں ہوتی اور جب پتا چلتی ہے تو یقین ہی نہیں آتا،جب اُن کا دل چاہتا ہے وہ لمحوں میں اپنی زندگی سے اس ایکسٹرا کو نکال دیتے ہیں اور اپنی زندگی میں مصروف ہو جاتے ہیں اور رہ گئے ہم ایکسٹرا لوگ تو ہم ہر روز جتنا بھی خود کو سمجھا لیں کہ ہم صرف کسی کے ٹائم پاس کا ذریعہ تھے نا کہ چاہت،پھر بھی دل نہیں مانتا،اور ہر روز اسی تکلیف سے گزرتے ہیں اس امید پر کہ ایک دن آئے گا جب اس تکیلف سے گزرتے گزرتے ہم خود بھی گزر جائیں گے۔