Damadam.pk
Chichora_Larka's posts | Damadam

Chichora_Larka's posts:

Chichora_Larka
 

اتنی سردی ہے کہ میں بانہوں کی حرارت مانگوں
رت یہ موزوں ہے کہاں گھر سے نکلنے کے لیے

Chichora_Larka
 

نامی تری قسم سے رہا جا نہیں رہا
تیرے بغیر ہم سے رہا جا نہیں رہا
آتا ہے گھوم گھام کے فوراً ہمارے پاس
ہم سے بچھڑ کے غم سے رہا جا نہیں رہا
راضی خوشی ہُوا تھا جُدا ہم سے وہ کبھی
اب دُور محترم سے رہا جا نہیں رہا
حمد و ثنا ئے پاک ہی لکھتا ہے صبح و شام
فارغ مرے قلم سے رہا جا نہیں رہا
روزِ ازل سے تنگ ہے میرے وجود میں
اندر مرے جو دم سے رہا جا نہیں رہا
نامی جو رو رہا ہُوں یہ زار و قطار میں
مل کر گلے صنم سے رہا جا نہیں رہا

Chichora_Larka
 

حسرتیں خاک ہوئیں،مٹ گئے ارماں سارے
لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا

Chichora_Larka
 

جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہ
وصل سے انتظار اچھا تھا😔

Chichora_Larka
 

تین حرفوں کا عشق رہنے دیجئے
چار حرفوں کا ۔۔۔۔۔۔۔ نکاح کیجیے

Chichora_Larka
 

ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہے
تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا

Chichora_Larka
 

شب وصل اٹھلاتے بل کھاتے بسر ھوگی
ادائے ناز سے نہیں نہیں کرتے سحر ھوگی

Chichora_Larka
 

اب کوئی تہمت بھی وجہِ قُربِ رُسوائِی نہیں
زندگی ایک عمر سے چپ ہے تیرے اصرار پر

Chichora_Larka
 

مجھ کو اکثر اداس کرتی ہے
ایک تصویر مسکراتی ہوئی

Chichora_Larka
 

کوئی وقت بتلا کہ تجھ سے ملوں
مری دوڑتی بھاگتی زندگی💔💔

Chichora_Larka
 

خاموش بلبل , سرد پت جھڑ, بے رنگ موسم,ویران گلشن
نہ پھول خوشبو , ہوا نہ بادل نہ کوئی نغمہ , بغیر تیرے
امید مدھم ,مزاج برھم, مایوس جیون , بے آس ہر دم
نہ کوئی خواہش نہ کوئی حسرت, نہ ہے تمنا , بغیر تیرے
ترستی آنکھیں , اداس چہرہ , نحیف لہجہ , بغیر تیرے
بکھری زلفیں , لباس اجڑا , وجود خستہ , بغیر تیرے
عمیق جنگل, گھپ اندھیرا, ﮈوبی سانسیں,ضعیف دھڑکن
برہنہ پاؤں , بے نام منزل , نشاں نہ رستہ , بغیر تیرے

Chichora_Larka
 

دن کسی طرح سے کٹ جائے گا سڑکوں پہ شفقؔ
شام پھر آئے گی ہم شام سے گھبرائیں گے

Chichora_Larka
 

کسی غریب قبیلے کی آبرو کی طرح
ہمارا درد کسی درد میں شمار نہیں 💔

Chichora_Larka
 

سپرد خاک کر ڈالا تری آنکھوں کی مستی نے
ہزاروں سال جیتے اگر تیرا دیدار نہ ہوتا