*امام ابن قیم رح* فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت کے چاروں نام *الاول،الآخر،الباطن،الظایر*اللہ کی ذات کا احاطہ کئے ہوئے ہیں *زمانے کے اعتبار سے* ۔۔الاول،الآخر *مکان کے اعتبار سے*۔۔۔الظاہر،الباطن دعاوں میں اللہ کے ناموں کا واسطہ دے کر ۔۔حقیقت میں ان ناموں کے معانی کو سمجھ کر اللہ رب العزت سے شدئد محبت اور امید کا اظہار کر کے دعاوں کی قبولیت کے اسباب میں سے ہے *Know Your Lord*
*اسمائے الحسنی کا زندگی پر اثر* اللہ رب العزت کے نام اس عظیم ذات کے سامنے جھکا دیتے ہیں ۔۔انسان ان عظیم صفات کا علم جان کر اللہ رب العزت کا تابعدار بن جاتا ہے اللہ کی صفات انسان کے دل کو مضبوط کرتی ہیں۔۔انسان باطل سے ٹکراجاتا یے شیطانوں کا خوف ختم ہو جاتا یے غیر اللہ کی خدائ کا ڈر نہی رہتا *Know Your Lord*
ہم جن کی کوئی حیثیت نہیں اور دوسری عظیم مخلوقات بھی، سب فنا ہو جائیں گے، کل من علیھا فان، ہم کمزور ترین انسان، جو اگر منزلیں طے کرتے ہیں،ایک دن ہم سے چھین لی جائیں گی، ایسے لاچار اور بے بس مر جانے والے ہیں کہ خالی ہاتھ دو گز زمین میں اتار دیے جائیں گے اور اتارنے والے بھی دوسرے لوگ، یہ کیسی بے بسی کی انتہا ہے، ہمیں دیا ہوا مال اور وہ رشتے جو ہمیں اللہ کی یاد سے غافل کرتے ہیں جن کے لیے ہم اللہ کو بھول جاتے ہیں اور اس کی نافرمانی کرتے ہیں، سب کے سب ایک دن ہم سے چھین لیے جائیں گے حتی کہ بصارت و سماعت بھی، بے بس ہو کر انسان اللہ کے آگے ڈال دیا جائے گا۔ تو ہمیں ضرورت ہے اللہ کے ساتھ جڑ جانے کی، اس کے ساتھ شرک سے باز آجانے کی۔ *Know Your Lord*
فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ لہٰذا تم مجھے یادرکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا ہمارا اس رب کو یاد کرنا کوئی بڑی بات نہیں کہ ہم اس کے بندے ہیں، اسکی ہم پر بے شمار نعمتیں ہیں، اسکا ذکر کرنا اللہ کا ہم پر حق ہے، مگر بڑی بات تو یہ ہے کہ اللہ نے فرمایا "میں تمھیں یاد کروں گا" وہ بادشاہوں کا بادشاہ اپنے فرشتوں کی محفلوں میں، آسمانوں پر تمھیں یاد کرے گا💔 *Know Your Lord*
جو بندہ رب کے سامنے اپنے سر کو جھکا دیتا ہے، ماتھے کو ٹکا دیتا ہے، ہاتھوں کو اٹھا لیتا ہے، آنسو کو گر دیتا ہے، تو وہ مالک یہ نہیں دیکھتا کہ بندہ کیا گناہ کرکے آیا ہے، وہ جھولیاں بھر بھر کے معافی دیتا ہے💔 *Know Your Lord*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain