Damadam.pk
Crimin@L's posts | Damadam

Crimin@L's posts:

Crimin@L
 

اتنا تو وقت دے کبھی خود سے کروں مکالمہ
اے مری عمرِ تیز رو ایسے مجھے بسر نہ کر

Crimin@L
 

میں چاہتی ہوں دل بھی حقیقت پسند ہو
سو کچھ دنوں سے میں اسے بہلا نہیں رہی

Crimin@L
 

یہ بھی ممکن ہے کہ آنکھیں ہو، تماشا ہی نہ ہو
راس آنے لگے ہم کو تو یہ دنیا ہی نہ ہو
زندگی چاہیں تو خوابوں کے سوا کچھ نہ ملے
ڈوبنا چاہیں تو حاصل ہمیں دریا ہی نہ ہو

Crimin@L
 

سنجیدگی کی برف بہت بعد میں جمی
موسم مرے وجود کا پہلے سے سرد ہے

Crimin@L
 

آپ خاموش ہیں ،یہ کافی ہے
بزدلوں کے لئے معافی ہے
آنکھ مانوس ہے اندھیرے سے
روشنی اب اسے اضافی ہے

Crimin@L
 

کہانی ٹھیک بنتی ہے نظارے ٹھیک ملتے ہیں
عموماً وقت اچھا ہو تو سارے ٹھیک ملتے ہیں
ہمیں تو جو ملا اپنا، وہی ڈسنے میں ماہر تھا
نجانے کیسے لوگوں کو سہارے ٹھیک ملتے ہیں

Crimin@L
 

ایک زمیندار نے مقدمے میں وکیل کیا.
تاریخ پر گیا تو عدالت کے باہر وکیل صاحب زمیندار کو ایک کونے میں لے گئے اور پوچھا میں نے کہا تھا مخالف پارٹی کے گواہ توڑنے ہیں کیا بنا؟.
زمیندار: ان سے طے ہو گیا ہے کہ وہ گواہی نہیں دیں گے،
وکیل: تفتیشی کو بھی کچھ لگایا کہ نہیں؟.
زمیندار : جی کل ہی تھانے میں خدمت کر کے ضمنیاں اپنے حق میں لکھوا لی تھیں.
وکیل: مخالف پارٹی کے وکیل اور سرکاری وکیل کا بھی کچھ کیا یا نہیں؟.
زمیندار: فکر نہ کریں وکیل صاحب، وہ ایک لفظ نہیں بولیں گے عدالت میں
وکیل: اور جج صاحب سے رابطہ نکالنا تھا، اس کا کیا ہوا؟
زمیندار: جی ان کے سالے کے گھر ان سے ملاقات ہو گئی تھی، انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں.
وکیل: شاباش۔۔۔ ویری گڈ۔۔۔۔ بس اب تم میرا کمال دیکھنا🤦🤦🤦

Crimin@L
 

لازم نہیں ہر بار تجھے ہم ہوں میسر۔۔
ممکن ہے کہ اس بار تو ہمیں سچ میں گنوا دے

Crimin@L
 

لوگ کہتے ہیں من پسند شخص آپ کے سکون کی وجہ ہوتا ہے۔جبکہ میں کہتی ہوں کہ آپ کا من پسند شخص آپ کے ڈیپریشن کی واحد وجہ ہوتا ہے۔

Crimin@L
 

روزِ اوّل سے روز محشر تک
جال ابہام کا بُنا ہوا تھا
زندگی ہم نے تیرے بارے میں
جو بھی سُنا، غلط سُنا ہوا تھا
⁧‫

Crimin@L
 

یوں ڈھل گیا ہے درد میں درماں کبھی کبھی
دوزخ بنا ہے موسمِ باراں کبھی کبھی

Crimin@L
 

اور پھر سب ہنسی خوشی سہنے لگے

Crimin@L
 

اپنی جانب میری یکسوئی سے اکتائیے مت
آپ یکسر نظر انداز بھی ہو سکتے ہیں ۔۔!

Crimin@L
 

ہم نے جا کر دیکھ لیا ہے ، حدِ نظر سے آگے بھی
راہگزر ہی راہگزر ہے ، راہگزر سے آگے بھی ...

Crimin@L
 

_ایک لڑکی ہنستی تھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر_
*_لیکن یہ بات پرانی ہے،جانے کتنے سالوں کی..

Crimin@L
 

حقيقت ہے انسان اپنی لگاٸی ہوٸی۔
امیدوں سے ہی زخم کھاتا ہے۔

Crimin@L
 

جب ہر چیز کو چھوڑ ہی جانا ہے تو پھر حاصل کیا محرومی کیا جیت کیا اور ہار کیا!!!

Crimin@L
 

الـلّٰـه بہتـر کـرے گـا یـہ وہ الـفـاظ ہیں
جـس سـے انسـان کـی آدھـی پریشانی دور ہو جاتی ہے..✨

Crimin@L
 

ہر زندہ شخص کو مرنے سے پہلے اک دفعہ اپنی مرضی سے جینے کا حق دیا جائے۔۔!

Crimin@L
 

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ جب کوئی کسی کو یاد کرتا تو یاد آنے والے انسان کا دماغ سگنل دیتا
this person is missing you
تو شاید بہت سے رشتے بچ جاتے جو ہماری اناؤں کی نظر ہو جاتے ہیں جنہیں ہم کبھی بتا ہی نہیں پاتے کہ ناراضگی کے باوجود ہم انھیں بہت یاد کرتے ہیں۔