کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ کاش کوئی ایسا سسٹم ہوتا کہ جب کوئی کسی کو یاد کرتا تو یاد آنے والے انسان کا دماغ سگنل دیتا this person is missing you تو شاید بہت سے رشتے بچ جاتے جو ہماری اناؤں کی نظر ہو جاتے ہیں جنہیں ہم کبھی بتا ہی نہیں پاتے کہ ناراضگی کے باوجود ہم انھیں بہت یاد کرتے ہیں۔
نجانے جب محبتیں فنا ہوجاتی ہیں، بچھڑ جاتی ہیں تو اپنے پیچھے خوش فہمیاں کیوں چھوڑجاتی ہیں۔ دل ہر آن ایک ہی دھن میں لگارہتا ہے کہ وہ ہمیں مل جائے گا، ہمارا پھر سے ساتھ چاہے گا حالانکہ جدائیوں کے راستے تو بہت طویل ہوتے ہیں۔ جانے والےکبھی لوٹ کر نہیں آتے جو اس نے ملنا ہوتا تو بچھڑتا ہی کیوں؟
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک تا قیامت شب فرقت میں گزر جائے گی عمر سات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں سحر ہونے تک ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
پتہ ہے کیا _!!🦋 ہماری زِندگیاں اپنے خاتمے کا آغاز اُسی دِن کر دیتی ہیں، جب ہم اُن چیزوں پر خاموش ہو جاتے ہیں جو ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہوں _!!🥺
ٹیچرز کے پسندیدہ ترین جملے " 😌 1۔ کیا میں فارسی بول رہی ہوں؟ جو سمجھ نہیں آ رہی۔ 2۔ تم لوگ یہاں پر صرف ماں باپ کا پیسہ ضائع کرنے آتے ہو۔ 3۔ تم ہنس کیوں رہے ہو؟ ادھر آو مجھے بھی بتاو تا کہ میں بھی ہنس سکوں۔ 4تمہارا کیا خیال ہے ، ٹیچرز پاگل ہیں جو تم لوگوں کو پڑھا رہے ہیں؟ 5۔ کتاب دیکھو ، میری شکل کیا دیکھ رہے ہو؟ 6۔ کھڑکی کے باہر کیا ہے اب؟ 7۔ زیادہ اوور سمارٹ بننے کی کوشش مت کیا کرو۔ 8۔ اگر پڑھنا نہیں تو ادھر کیا لینے آتے ہو؟ * پچھلی کلاس آپ لوگوں سے ہزار درجے بہتر تھی۔ ( حالانکہ وہ بھی ایسی ہی تھی ) 9۔ اگر باتیں ہی کرنی ہیں تو کلاس سے باہر چلے جاو،شاباش 10۔ تم ۔۔۔۔ میں تم سے بات کر رہی ہوں ، پیچھے مت دیکھو 11۔ دیکھتے ہیں تم پاس کیسے ہوتے ہو ۔۔۔ 12. کاپی گھر رہ گٸ ھے تو تم سکول کیا کرنے آۓ ھو؟