میری محبت کا وہ کچھ تو صلہ دیتا
نہ دیتا سکون وہ ساتھ ہی میرا دیتا
بہت اچھا کیا راہ تم نے بدل لی اپنی
اک شاعر تمہیں لفظوں کے سوا کیا دیتا
تمہیں پرکھ تو لوں مگر جانِ حیات
میں جانتا ہوں زندگی وفا نہیں کرتی
خلا اس قدر ہے ہستی میں
اکثر خود میں چونک جاتا ہوں
ابھی تم کم سن ہو ابھی رُک جاؤ
عشق نے تو۔۔۔۔ یعقوب کو رُلایا ہے
نہ مزاج فیض پوچھو, کچھ عجیب کیفیت ہے
ابھی ہنس رہا تھا پاگل------ابھی رو دیا بیچارا.......
تیرے بغیر بھی تو غنیمت ھے زندگی
خود کو گنوا کے کون تیری جستجو کرے
درد* میں بھی *آواز* ہوتی ہے...
کبھی غور کرنا *میرے* *لفظوں* پر...
اب تو دیکھ لی ناں لےکر تلاشی دل کی
بتا تیرے سوا کوٸی مکیں ھے؟ نہیں ھے
چلو چھوڑو محبت کو آؤ
۔۔چرس۔۔
پیتے ہیں😉😉😉
فقط اِتنا سا تغیّر ھے____ کہ اِس دور کے لوگ
جھانکتے پِھرتے ھیں غیروں کے گریبانوں میں!
تہمتِ عشق مناسب ھے , اور ھم پہ جچتی ھے
ھم ایسوں پر اور کوئی الزام , نہیں چل سکتا
ذوقِ دید میں ھے تکلیف هر روز سراسر محسن
اچھے رهتے هیں وہ لوگ ، جو محبت نہیں کرتے
حلقہ عشق سے میں امیدوار محبت ہوں
انتخابی نشان 💖 ھے مہر آہستہ لگانا...
نظر فروض تھا یوسف کا پیرہن شاید
دیار مصر سے پہلا سلام آنکھیں تھیں...
ہمیں بتا تو سہی دل کے دام کتنے ہیں
ذرا پتہ تو چلے ، کیا ہے نرخ نامہِ عشق
ابھی بڑھنی ھے اجرت اور بھی کارِ محبت کی....!!
یہ تیرا ہجر میرے عشق کی پہلی کمائی ھے.......!!
![وہ کسی اور کی خاطر نظر آتا ھے کوچے میں
دلِ نادان سمجھتا ہے اسے مجھ سے محبت ھے](https://d3h48bfc4uelnv.cloudfront.net/public-imgs/784b57e5-3dc5-4288-b56c-dc78b4a82c24.jpg)
تُم کس سے کہتے ہو۔۔۔۔اب حالِ دل اپنا
کہانیاں کس کو سناتے ہو کہاں ہوتے ہو
شب غم کیسے گزرتی ہے انہیں کیا معلوم
یہ چراغوں کو بجھاتے ہیں چلے جاتے ہیں
برسے گا ٹوٹ ٹوٹ کر ابر محبتاں
ہم چیختے رہیں گے کہ حاجت نہیں رہی
اک روز کوئی آئے گا لے کر کے فرصتیں
اک روز ہم کہیں گے ضرورت نہیں رہی!!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain