وہ جس کا نام ہی الخبیر ہے۔۔۔ یعنی خبر رکھنے والا پھر وہ کیسے تمہاری سسکیوں سے بے خبر ہو سکتا ہے؟ اور وہ جس کا نام ہی الودود ہے۔۔۔ یعنی محبت کرنے والا پھر وہ کیسے اس محبت کی جو تمہیں اس سے ہے لاج نہیں رکھے گا؟ وہ جس کا نام ہی الوکیل ہے۔۔۔ یعنی کام بنانے والا پھر وہ کیسے تمہاری کہانی کو ادھورا رہنے دے۔ سکتا ہے؟ وہ جس کا نام ہی المتین ہے۔۔۔ یعنی طاقت والا پھر وہ تمہیں کیسے کمزور رہنے دے سکتا ہے؟ وہ جس کا نام ہی الجبار ہے۔۔۔ یعنی ٹوٹے دل جوڑنے والا پھر وہ کیسے تمہیں ٹوٹا ہوا چھوڑ دے گا؟ ✌🏻