Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

یہ جو ہم ہیں خاموشیوں میں گمشدہ لوگ!!!
پھولوں کی طرح کھلتے ، اگر آرزؤں میں نہ الجھتے۔

DarK_PrincE
 

کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں , تو
درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے
وہ بے وقت سو جائیں , تو
ٹھنڈک مزید بڑھ جاتی ہے
وہ آ جائیں , تو
دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دور ہو جائیں, تو
دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے

DarK_PrincE
 

اظہار، شوق ، آس ، تماشہ ، فسردگی
کیوں دل کو اتنا بار اٹھانے کا شوق ہے
برباد ہوتے جائیں گے جتنا کرو گے تم
ہم کو تمھارا ہاتھ بٹانے کا شوق ہے

DarK_PrincE
 

تیرے عشق کی ایک بُوند اِس میں مل گئی تھی
اِسی لیے میں نے عُمر کی ساری کڑواہٹ پی لی

DarK_PrincE
 

چھیڑ تی ہیں کبھی لب. کبھی
رخساروں کو
تم نے زلفوں کو بہت سر پے چڑھا رکھا ہے

DarK_PrincE
 

اُٹھ کر داد اگر دے سارا مجمع تو بھی تھوڑی ھے
میرے شعر کا دوسرا مصرع اُس کی پاگل آنکھیں ھیں

DarK_PrincE
 

اتنا غرور کس بات کا ہے جب زندگی کے سارے راستے قبرستان کو ہی جاتے ہیں....

DarK_PrincE
 

سُنا ہے آدمی مر سکتا ہے بچھڑتے ہوئے
ہمارا ہاتھ چُھوؤ ' سرد ہے ؟ نہیں ہے نا۔
سُنا ہے ہجر میں چہروں پہ دھول اڑتی ہے
ہمارے رخ پہ کہِیں گرد ہے ؟ نہیں ہے نا۔

DarK_PrincE
 

دلوں کا حال تو یہ ہے کہ ربط ہے نہ گُریز
محبتیں تو گئیں تھیں عداوتیں بھی گئیں۔

DarK_PrincE
 

کتنے دلکش تھے محبت کی شروعات کے دن
وہ روانی تھی کہ ٹھہراؤ نہیں بنتا تھا!

DarK_PrincE
 

بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
کیسے بلند و بالا شجر خاک ہو گئے
پروین شاکر
بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہو گئے
موسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہو گئے
بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں
کیسے بلند و بالا شجر خاک ہو گئے
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
لہرا رہی ہے برف کی چادر ہٹا کے گھاس
سورج کی شہ پہ تنکے بھی بے باک ہو گئے
بستی میں جتنے آب گزیدہ تھے سب کے سب
دریا کے رخ بدلتے ہی تیراک ہو گئے
سورج دماغ لوگ بھی ابلاغِ فکر میں
زلفِ شبِ فراق کے پیچاک ہو گئے
جب بھی غریب شہر سے کچھ گفتگو ہوئی
لہجے ہوائے شام کے نمناک ہو گئے

DarK_PrincE
 

زندگی چیخ____بن گئی میری
درد ایسے الجھ پڑے مجھ سے..

DarK_PrincE
 

محبت کے لئے خوبصورت عورت کی تلاش نہ کریں آپ جس
عورت کو بھی محبت دیں گے وہ خوبصورت ھو جائے گی

DarK_PrincE
 

میں نے اُس کے کان میں سرگوشی کی
مُجھے تُم سے مُحبت ہے
اُس نے خُوشی سے کہا
اِسے میرے دوسرے کان میں دہرائیں
تاکہ میں اپنا توازن بَحال کر سکُوں

DarK_PrincE
 

دل کی مسند پہ اس کو بٹھایا میں نے لیکن
اس کو آیا ہی نہیں مجھ پہ حکومت کرنا

DarK_PrincE
 

آپ کَر لیجیے 'جو ہے دستیاب چارہ جوئی....!!!
ہم تو ہَر بار ہیں ہارے__ یہ دل مناتے ہوئے۔۔۔۔!!!!

DarK_PrincE
 

ہزار شُکر کہ ہم مصلحت شناس نہ تھے
کہ جس سے عشق کیا ہم نے والہانہ کیا

DarK_PrincE
 

تجھ کو اظہار محبت کی ضرورت کیا ہے
ایک مصرعے سے ہی وہ بات مکمل کر دے
جگمگاتا ہوا اک خواب سرہانے رکھ جا
چاند سے شخص مری رات مکمل کر دے

DarK_PrincE
 

دیکھ اشک آنکھوں میں چھپا لئے ہیں میں نے
دیکھ درد کو چھپانا مجھے بھی آ گیا ہے
تو کہتا تھا نا کہ کوئی میرے سنگ نہیں چلے گا
دیکھ، دکھ درد تنہائی کتنے ہمسفر بنا لئے ہیں میں نے
ساری ساری گزرتی تھی تیری یادوں میں کھوئے کھوئے
خواب جتنے بھی تھے ۔ سارے مٹا دئیے ہیں میں نے
اب بہت مشکل ہے میرا لوٹ کے آنا بھی ان راہوں پر
ساری کشتیاں۔ سارے چپو جلا دیئے ہیں میں نے
یہ نہیں ہے کہ تو مجھے اب کبھی یاد نہیں آتا
تجھے یاد رکھا ہے۔ اور وعدے بھلا دیئے ہیں میں نے

DarK_PrincE
 

ساغرؔ وہی مقام هے اک منزل فراز!!!
اپنے بھی جس مقام پہ بیگانے بن گئے۔