ہتھیار آپ کو ایک جھٹکے میں مار دیتے ہیں، لیکن الفاظ آپ کو ذہنی طور پر آہستہ آہستہ مارتے ہیں۔ ایک لفظ یاں ایک جملے کی بازگشت آپ کی دنیا ہلا دیتی ہے۔
چھوٹی عمروں میں اذیتوں کا بوجھ اٹھانے والوں کو صبر کی تلقین مت کیجیے_!
بانسری کی سریلی سہانی صدا
یاد بن بن کے آتی رہی رات بھر
یہ چائے کا وقت تیرے شوق کا وقت ہوتا ھے
مجھے نہ چھیڑ میرے سوگ کا وقت ہوتا ھے
اب میٹھی چائے میں وہ میٹھی باتیں کہاں
کہا ناں یہ میرے روگ کا وقت ہوتا ھے ____!!!!
مانگنے والے نے مانگا ہی نہیں تھا دل سے۔۔۔
ورنہ اک اشک کی دوری پہ خدا ملتا ھے
لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا
اے ابرِ خاص ہم پہ برسنے کا ہے اب خیال
ہم جل کر تیرے فراق میں جب راکھ ہوگئے
میں اداس راستہ ہوں شام کا مجھے آہٹوں کی تلاش ہے
یہ ستارے سب ہیں بجھے بجھے مجھے جگنوؤں کی تلاش ہے
یہ خوشی ہے مجھ سے خفا خفا مجھے زندگی کی تلاش ہے
میری پیاس میں وہ طلب نہیں مجھے تشنگی کی تلاش ہے
اک ہجوم سا ہے رواں دواں مجھے دوستوں کی تلاش ہے۔
کتنے سُورج نکل کے -- ڈُوب گئے
شامِ ہجراں تیری , سحر نہ ہوئی
چْپ چاپ پڑا رہتا ہے یوں قلبِ حَزیں میں ،،
دِل بھی کسی سہمے ہوئے بچے کی طرح ہے____!!!
کبھی کبھی دل پھٹنے والا ہو جاتا ہے۔
کسی کے انتظار میں صبر نہیں آتا، بے بسی کی انتہا ہو جاتی ہے۔
مگر جو چلا گیا ہے وہ نہیں آنے والا۔
آتی ھے جو ملنے کی گھڑی کرتے ھو بہانے
ڈرتے ھو، ڈراتے ھو۔۔۔۔۔۔کہ الزام ملیں گے
کسی کے ہونے کا احساس کس قدر خوشگوار ہوتا ہے٬ کہ کوئی ہے٬ جو آپ کا اپنا ہے٬ فقط آپ کو چاہے٬ اور آپ کی خواہش کو اپنی خواہش بنالے٬٬
میں زندگی میں بڑا کچھ نہ کر سکا لیکن
کسی کے ساتھ محبت بڑی ہوئی ہے مجھے
محسوس کرو اپنی ہر دھڑکن کے ساتھ
آپ کے سوا ہم نے کبھی کچھ چاہا ہی نہیں
ہر شخص بس اپنی خوشی چاہتا ہے
ہم اگر اداس ہیں ؛ تو بس یہ ہمارا مسئلہ ہے !!
میری آنکھیں تجھے ہر دور میں مسکراتا ہوا دیکھیں
تیری جانب سے مجھے ہمیشہ خیر کی خبر آئے۔۔۔ آمین
ہم چھین لیں گے ان سے یہ شان بے نیازی
وہ مانگتے پھیریں گے اپنا غرور ہم سے
تیرا عشق صوفی۔۔۔۔۔ درویش جاناں
مجھے لے چل اپنے ۔۔۔۔۔۔۔دیس جاناں
تیرے نام پہ سب کچھ وار چکا
جند جان بھی تیرے۔۔۔۔ پیش جاناں
جب نیتوں سے پردہ اٹھ جائے۔۔۔!!
تو لہجوں سے لحاظ ختم ہو جاتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain