Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

لوگ اپنی شروع میں دی گئی محبت اور توجہ کا بدلہ آخر میں سود سمیت اذیت دے کر واپس لیتے ہیں۔

DarK_PrincE
 

گھاؤ گنتے نہ کبھی" زخم شماری" کرتے
عشق میں ہم بھی اگر "وقت گزاری" کرتے
تجھ میں تو خیر محبت کے تھے پہلو ہی بہت
دشمن جاں بھی اگر ہوتا تو" یاری" کرتے۔
ہوگئے دھول تیرے راستے میں بیٹھے بیٹھے
بن گئے عکس تیری" آئینہ داری "کرتے۔
وقت آیا ہے جدائی کا تو اب سوچتے ہیں
تجھے اعصاب پہ اتنا بھی "نہ طاری" کرتے۔
ہوتے سورج تو ہمیں شاہِ فلک ہونا تھا
چاند ہوتے تو ستاروں پر "سواری "کرتے۔
کبھی ایک پل نہ ملا تختِ تخیل ورنہ
تیری ہر سوچ کو ہم "راجکماری" کرتے۔
آخری داؤ لگانا نہیں آیا "محسن"
زندگی بیت گئی خود کو "جواری" کرتے۔

DarK_PrincE
 

مجھ کو پتہ هے !!!!! چپ کہ خسارے تو ہیں مگر
کیسے گھسیٹ لاؤں !!!!!!!!!!! اسے بات کی طرف۔

DarK_PrincE
 

مثلِ مہتاب.........! سہولت سے گزر جا ہم سے
ہم سیاہ بخت ہیں...گرہن نہ لگا دیں تجھ کو۔

DarK_PrincE
 

یہ جو اہلِ جہاں میں ”عاشق “ بنے بیٹھے ہیں نہ !!
عزت کے "ع" کا پتا نہیں ہے،
اور عشق کے "ق" کی بات کرتے ہیں

DarK_PrincE
 

تمھیں معلوم تھوڑی ہے کہ قحط کیا شے ہے
ابھی تو بس تمھیں میری فراوانی میسر ہے

DarK_PrincE
 

بدنظری سے رکھتی ھے اِن جنتی میووں کو محفوظ
خوش ھے تیری نتھلی تیرے ہونٹوں کی دربانی میں

DarK_PrincE
 

پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے
پھر یوں ہوا کہ شہر بیابان ہوگئے..........
پھر یوں ہوا کہ صبر کی انگلی پکڑ کے
ہم اتنا چلے کہ رستے حیران ہوگئے.........

DarK_PrincE
 

زہریلے تعلقات کو کاٹ دینا ہی مناسب ہے!!
سانپوں سے حسنِ سلوک جرم ہے

DarK_PrincE
 

زہریلے تعلقات کو کاٹ دینا ہی مناسب ہے!!
سانپوں سے حسنِ سلوک جرم ہے

DarK_PrincE
 

یہ نفع بھی تو مجھ کو خسارہ ہے اک طرح
ماں باپ چھوڑ کر جو میری نوکری لگی ہے

DarK_PrincE
 

دیکھو ! یہ ضبطِ سوزِ محبت بُرا ھے داغؔ
تم جل نہ جاؤ آپ ، کہیں اپنی آہ سے__!!..

DarK_PrincE
 

کارِ حیات ریشمی دھاگوں کا کھیل تھا
اُلجھے تو پھر سُلجھ نہ سکے تار زیست کے ...

DarK_PrincE
 

تمہارا ہمسفر ہونا میری اندھی تمنا تھی
مگر دستورِ دنیا ہے جیسے چاہو ملتا نہیں

DarK_PrincE
 

تمہارے ہر اشارے پر سرِ تسلیم خم لیکن
گزارش ہے کہ جذباتِ محبت کو ذرا سمجھو

DarK_PrincE
 

ہاں جی
منگنی ہو گئ ہے یہ پھر میری
طرح آ زاد امید وار ہیں

DarK_PrincE
 

اک حسینہ تھی اک دیوانہ۔۔۔۔۔تھا
پھر کیا حسینہ کی کریم مک گئی
اور دیوانہ اب کومہ میں ہے

DarK_PrincE
 

اوڑھ لی ہے خاموشی، گفتگو نہیں کرنی
دل کو مار دینا ہے ، آرزو نہیں کرنی۔۔۔۔!!!
اب تمہاری راہوں میں دھول بھی نہیں ہونا
اور تم کو پانے کی جستجو نہیں کرنی۔۔۔۔۔!!!

DarK_PrincE
 

اس ڈر سےمیں قمیص کبھی جھاڑتا نہیں
کب جانے آستین سے احباب گر پڑیں
جاگیں تو احتیاط سے پلکوں کو کھولئے
ایسا نہ ہو کہ آنکھوں سے کچھ خواب گر پڑیں
اتنا بھی مت بڑھایئے رخت سفر کہ کل
جب پوٹلی اٹھائیں تو اسباب گر پڑیں
رہنے بھی دیں نہ منھ مرا کھلوائیے جناب
ایسا نہ ہو کہ آپ کے القاب گر پڑیں

DarK_PrincE
 

یُوں تو آدابِ مُحبت میں سبھی جائز تھا
پھر بھی چُپ رہنے میں اک شانِ دل آویزی تھی۔